کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی ویزہ کے خواہشمندان دھوکے باز ویب سائٹس سے ہوشیار رہیں
03 نومبر 2014 (23:36)
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم ملازمین میں سے اکثر کو اپنے اہل و عیال کے ویزے کے لیے متفکر پایا گیا ہے اور اسی پریشانی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بے شمار جعلساز میدان میں آ گئے ہیں جو انٹر نیٹ کے ذریعے ویزوں کے اشتہار دے کر خوب لوٹ مچا رہے ہیں ۔
خبر رسان ادرے "عرب نیوز" کے مطابق مغرب میں رابغ سے لے کر مشرق میں جبیل تک دھوکہ باز ویزے کا لالچ دے کر بھاری رقوم لوٹ رہے ہیں ۔
یہ لوگ عام طور پر غیر ملکی ملازمین کو رہنمائی فراہم کرنے والی ویب سائٹوں پر اہل و عیال کے لیے ویزے فراہم کرنے کا اشتہار دے دیتے ہیں یا بعض لوگوں کو ویزہ دفاتر کے باہر سے گھیرتے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ یہ ان لوگوں پر نظر رکھتے ہیں جن کی ویزے کی درخواست مسترد ہو جاتی ہے تاکہ انہیں بآسانی شکار بنایا جا سکے ۔
ایک متاثرہ شخص نے بتایا کہ وہ درخواست مسترد ہونے کے بعد ویزہ دفتر سے نکل رہا تھا کہ اسے چند لوگوں نے بتایا کہ وہ 48 گھنٹے میں اس کا کام کروا سکتے ہیں اور یہ کہ 6500 سعودی ریال کی سروس فیس سرکاری ویب سائٹ پر ویزہ کی منظوری دیکھنے کے بعد ادا کرنا ہو گی۔
جعلسازوں نے جعلی ویب سائٹ بھی بنا رکھی ہے جو اسے موبائل فون پر دکھائی گئی جس میں اس کی درخواست کو منظور شدہ دکھا کر رقم ہتھیا لی گئی۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ اصل سرکاری ویب سائٹ کا ایڈریس visa.mofa.gov.sa ہے جبکہ ملتے جلتے ناموں والی دیگر ویب سائٹیں جعلی ہیں۔ خصوصاً یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ سرکاری ویب سائٹ کے ایڈریس کا اختتام sa. پر ہوتا ہے۔
ح