• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سفر میں صبح کی نماز

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
اگر کوئی سفر کرتے ہوئے صبح کے وقت کسی جگہ پر اترے اور سورج اچھی طرح نکل آیا ہو تو وہ فجر کی نماز کس وقت پڑھے؟

اور کیا سفر میں فجر کی نماز بھی قصر ہو گی؟

اور اگر صبح کے اذکار ٹرین یا کوچ میں ہی پڑھ لیے جائیں اور نماز بعد میں پڑھی جائے تو کیا درست ہے؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
اگر کوئی سفر کرتے ہوئے صبح کے وقت کسی جگہ پر اترے اور سورج اچھی طرح نکل آیا ہو تو وہ فجر کی نماز کس وقت پڑھے؟
بغیر کسی عذر مثلا نیند، نسیان، شدید مرض یا حالت جنگ وغیرہ کے نماز کو جان بوجھ کر لیٹ کرنا کبیرہ گناہ ہے، چاہے انسان سفر میں ہی کیوں نہ ہو۔ اگر نماز کے وقت نکل جانے کا اندیشہ ہو تو سفر میں انسان کو گاڑی میں ہی فرض نماز ادا کر لینی چاہیے۔ لیکن اس کے باوجود اگر کسی عذر سے نماز لیٹ ہو گئی ہے تو اس وقت وہی ہے جب وہ عذر ختم ہو جائے۔

اور کیا سفر میں فجر کی نماز بھی قصر ہو گی؟
سفر میں فجر کی نماز میں کیا قصر ہونی ہے۔ بس دو سنتیں اور دو فرض ادا کر لیں۔

اور اگر صبح کے اذکار ٹرین یا کوچ میں ہی پڑھ لیے جائیں اور نماز بعد میں پڑھی جائے تو کیا درست ہے؟
نماز سے پہلے ذکر اذکار کرنے میں کوئی حرج تو نہیں ہے بشرطیکہ کہ صبح کا وقت داخل ہو گیا ہو لیکن نماز لیٹ کرنے کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔ ٹرین یا کوچ میں ہی بیٹھے بیٹھے سیٹ پر نماز ادا کر لیں۔ وقت سے لیٹ نہ پڑھیں۔ باقی رہا قبلے کا مسئلہ تو ایک دفعہ کوشش کریں کہ گاڑی قبلہ رخ ہو جائے تو نماز کی نیت کر لیں اور پھر چاہے جدھر کا رخ ہو اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو وقت میں نماز پڑھنے کو قبلہ رخ ہو کر پڑھنے پر ترجیح دیں۔
جزاکم اللہ خیرا
 
Top