• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سفر کی نذر ماننا

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
قبورِ انبیاء علہیم السلام و صلحا وغیرہ کے سفر کی نذر ماننا
شدِّرِحال : صحیحین میں بروایت سیدنا ابو سعیدوابو ہریرہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم ﷺ سے ثابت ہے کہ مسجدِ حرام، مسجدِ اقصیٰ اور میری مسجد کے بغیر کسی مقام کے لیے سفر نہ کیا جائے۔ یہ حدیث دیگرطرق سے بھی مروی ہے۔ یہ وہ مشہورو مقبول حدیث ہے، جس کی صحت ،قبولیت اور تصدیق پرعلماء کا اجماع ہے۔
عباداتِ مشروعہ کے لیے بیت المقدّس کا سفر مستحب ہے :
عباداتِ مشروعہ مثلاً نماز‘ دعا‘ ذکر‘ قرأت قرآن‘ اعتکاف کے لیے بیت المقدس کے سفر کے مستحب ہونے پر علمائِ اسلام کا اتفاق ہے۔
دعائِ سلیمانی : صحیح حاکم میں حدیث مروی ہے کہ سلیمان علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے تین چیزوں کا سوال کیا 1 ایسی حکومت جو اس (سلیمان ) کے بعد کسی کو مخصوص نہ ہو2 ایسا حکم جو فیصلہ الٰہی کے عین موافق ہو 3 بیت المقدس میں ’’محض ارادہِ نماز سے آنے والے کے لیے مغفرت ذنوب‘‘۔
ابن عمررضی اللہ عنہما کا طرز عمل: اسی لیے ابن عمر رضی اللہ عنہما بیت المقدس میں آکر (صرف ) نماز ادا کرتے اور پانی بھی نہ پیتے کہ مبادا سلیمانی دعاسے محروم رہیں کیونکہ انہوں نے ’’محض ارادہ نماز سے ‘‘کی قید لگائی تھی۔ اس قید کا تقاضا ہے کہ سفر میں اخلاص کی نیت ہو اور یہ کہ اس کی کوئی دنیاوی غرض‘اوربدعت کا ارتکاب نہ ہو۔ [حوالہ طبقات ابن سعد]

از افادات شیخ الاسلام امام ابن تیمیھ رحمہ اللھ
 
Top