• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سلسلہ سنت رسول ! صلی اللہ علیہ وسلم

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
بسم اللہ الرحمن الرحیم

سلسلہ سنت رسول ! صلی اللہ علیہ وسلم



13872834_746024948873857_9031820849799889522_n.jpg



کھانے سے پہلے بسم الله پڑھنا اور داہنے ہاتھ سے کھانا



ارشاد نبوی صلی الله علیہ وسلم ہے :

'' اے بچے بسم الله پڑھو اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ''-

صحیح بخاری


نوٹ: اگر کوئی شخص کھانا کھانے سے پہلے بسم الله پڑھنا بھول جائے تو اسے چاہیے کہ یہ دعا پڑھے ''


بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ "

سنن ترمزی- حدیث صحیح
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
13902680_746479338828418_6624319831597035307_n (1).jpg



کھانے کے لقمے میں صاف کرکے کھانا

بہت سارے حضرات اتنے نفاست پسند ہوتے ہیں کہ اگر کھانے کا لقمہ صاف جگہ پر بھی گر جائے تو اسے اٹھا کر نہیں کھاتے بلکہ پھینک دیتے ہیں جبکہ ہمارے نبی صلی اللہ صلی اللہ علیہ سلم نے اسے اٹھا کر کھانے کا حکم دیا ہے-

ارشاد نبوی صلی الله علیہ وسلم ہے :

''اگر تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو اس سے صاف کرکے کھا لے، شیطان کیلئے اسے مت چھوڑے''-
صحیح مسلم
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
13924874_747524865390532_1184410350768400746_n.jpg



کھانے میں عیب نکالنا ایک بری عادت ہے

ہم میں سے بیشتر لوگوں کی یہ عادت ہے کہ ہم ضرور کھانے میں عیب نکالتے ہیں چاہے وہ اچھا ہی کون نہ بنا ہو کیونکی ہمیں اس کی عادت پڑ چکی ہے جبکہ یہ خلاف سنت کام ہے -

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ :

'' نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی کھانے کے عیب نہیں نکالے، اگر اچھا لگا تو کھا لیا، اور پسند نہ آیا تو آپ چھوڑ دیتے تھے''-

بخاری و مسلم

نوٹ: امام نووی رحم الله کہتے ہیں:

"کھانے کے آداب میں سے ضروری یہ ہے کہ کھانے کے بارے میں یہ نہ کہاجائے: "نمک زیادہ ہے"، "کھٹا ہے"، " نمک کم ہے"، "گھاڑا ہے"، "پتلا ہے"، "کچا ہے"، وغیرہ وغیرہ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
14079677_751038361705849_7150415508026253984_n.jpg



سونے اور چاندی کے برتنوں میں کھانے کی ممانعت

کھانے پینے کیلئے سونے اور چاندی کے برتن استعمال نہ کرے ، کیونکہ یہ حرام ہے-

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان:

'' موٹی اور باریک ریشم مت پہنو، اور نہ ہی سونے چاندی کے برتنوں میں پئو، اور نہ ہی اسکی بنی ہوئی پلیٹوں میں کھاؤ، اس لئے یہ کفار کیلئے دنیا میں ہیں اور ہمارے لئے آخرت میں ہیں''

بخاری ومسلم
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
14022089_750535205089498_3061372281976396826_n.jpg



کھانا کتنا کھایا جائے

کچھ لوگ اس قدر کھا لیتے ہیں کہ سانس لینے بھر کی جگہ بھی نہیں چھوڑتے ایسا نہیں کرنا چاہیے بلکہ میانہ روی سے کھانا کھانا اور مکمل طور پر پیٹ نہ بھرنا یہ ہمارے نبی کی سنت ہے -

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"کسی انسان نے اپنے پیٹ سے بُرا برتن کبھی نہیں بھرا ابن آدم کے لیے چند نوالے کافی ہیں جو اس کی کمر سیدھی رکھیں اور اگر زیادہ کھانا ضروری ہو تو تہائی پیٹ کھانے کے لیے، تہائی پینے کے لیے اور تہائی سانس کے لیے مختص کر دے"

ترمذی، ابن ماجہ- حدیث صحیح
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
14040139_750072485135770_3605804717983918092_n.jpg


کھانے کے دوران بات کرنا

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھانا کھاتے ہوئے بات بھی کر لیا کرتے تھے

جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار اپنے اہل خانہ سے سالن کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: "ہمارے پاس تو صرف سرکہ ہی ہے" تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرکہ منگوایا اور آپ اسی کے ساتھ کھانا کھانے لگے، اور کھانے کے دوران آپ فرما رہے تھے: ''سرکہ ایک اچھا سالن ہے، سرکہ ایک اچھا سالن ہے'' -

شیخ البانی رحمہ اللہ کہتے ہیں:

"کھانے پر گفتگو کرنے کا وہی حکم ہے جو عام حالات میں گفتگو کرنے کا ہے، لہذا کھانے کے دوران اچھی بات اچھی اور بری بات بری ہوگی" -

" سلسلہ الهدى والنور "
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
13925447_749039278572424_8698599496125511884_o.jpg



کھانے کے بعد پلیٹ اور انگلیوں کو چاٹنا

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پلیٹ اور انگلیوں کو چاٹنے کا حکم دیتے ہوئے فرمایا '' تمہیں نہیں معلوم کہ برکت کس میں ہے'' -

صحیح مسلم
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
13995550_748519725291046_451580381465506900_o.jpg



کھانا ٹیک لگا کر نہ کھائیں

کھانا کھاتے ہوئے ٹیک مت لگائیں: اسکی وجہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' میں ٹیک لگا کر نہیں کھاتا''-

بخاری
ٹیک لگانے کی کیفیت میں اختلاف ہے ۔

چنانچہ ابن حجر کہتےہیں:

"ٹیک لگانے کی کیفیت میں اختلاف کیا گیا ہے، کچھ کہتے ہیں: کھانے کیلئے کسی بھی طرح سے زمین پر پسر جانا اس میں شامل ہے، اور کچھ کہتے ہیں کہ: کسی ایک طرف ٹیک لگاکر بیٹھنا، اور یہ بھی کہا گیا ہےکہ : بائیں ہاتھ کو زمین پر رکھ کر اس پر ٹیک لگا کر بیٹھنا۔۔۔، ابن عدی نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے کے دوران بائیں ہاتھ پر ٹیک لگا کر بیٹھنے سے ڈانٹ پلائی ہے۔ امام مالک کہتے ہیں کہ یہ ٹیک لگانے کی ایک شکل ہے، میں –ابن حجر-کہتا ہوں کہ: امام مالک کی اس بات میں اشارہ موجود ہے کہ جو بھی شکل ٹیک لگانے میں شامل ہوگی وہ مکروہ ہے، چنانچہ اسکے لئے کوئی خاص کیفیت نہیں ہے"

انتہی از "فتح الباری" ( 9 / 541 )
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
14102485_752039098272442_241137794012872826_n.jpg


کھانے کے بعد الله کا شکر ادا کرنا

ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
''بے شک الله تعالى بندے سے اس وقت راضی ہو جاتا ہے جب وہ کوئی چیز کھاتا ہے تو اس پر اسکا شکر ادا کرتا ہے''-


صحیح مسلم

نوٹ : كھانے سے فراغت کے بعد الحمد للہ، اور دعا پڑھنا مسنون ہے، چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانے سے فارغ ہوتے او دستر خوان اٹھا لیا جاتا تو فرماتے:

'' الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ غَيْرَ مَكْفِيٍّ وَلا مُوَدَّعٍ وَلا مُسْتَغْنًى عَنْهُ رَبَّنَا''

ترجمہ:بہت زیادہ ، پاکیزہ اور برکتوں والی تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں ، لیکن یہ حمدوثناء اللہ کے لیے کافی نہیں ، نہ اللہ کو چھوڑا جاسکتا ہے اور نہ اس سے کوئی بے نیاز ہوسکتا ہے۔ اے ہمارے رب۔

صحیح بخاری
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
15253603_812609268882091_1282427913491011961_n.jpg

جماع (بیوی سے ہمبستری) کرنے کی دعا


رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

جب تم میں سے کوئي اپنی بیوی کے ساتھ ہم بستری کرے تووہ یہ دعا پڑھے :

''بِسْمِ اللَّهِ ، اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ ، وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا''

ترجمہ: اللہ تعالی کے نام سے ، اے اللہ ہمیں شیطان سے دوررکھ اور جوکچھ ہمیں عطا کرے اس سے بھی شیطان کودور رکھ ۔

فضیلت : اگراس ہم بستری کی بنا پر انہیں کوئي اولاد دی گئي تواسے شیطان کبھی بھی نقصان نہیں دے سکے گا ۔

صحیح بخاری حدیث نمبر ( 6388 ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1434 ) ۔
 
Top