محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,799
- پوائنٹ
- 1,069
بچوں کو چومنا سنت ہے
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ:
ایک دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بوسہ لیا تو ایک صحابی اقرع ابن حابس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جو اس وقت آپ کی خدمت میں حاضر تھے کہا کہ میرے دس بچے ہیں اور میں نے ان میں سے کسی کا کبھی بوسہ نہیں لیا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر ان کی طرف دیکھا اور فرمایا ''جو شخص رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا''-
(بخاری، مسلم)