عبدالقدیرخان
رکن
- شمولیت
- ستمبر 11، 2013
- پیغامات
- 26
- ری ایکشن اسکور
- 4
- پوائنٹ
- 52
یہ میری نادانستہ خطاء هے ۔ غلط لنک چسپاں کرگیا جلد بازی میں ۔ قارئین کرام ملاحظہ فرمائیں ۔
مولانا سلمان ندوی کے خط کا فوٹو بھی لگا دیا جائے تو بہتر ہوگا
آنجناب کی اس تحریر سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ جواب نے دل پر چوٹ کیا ہے۔اس تحریر میں سب سے زیادہ سلمان حسنی صاحب کے داعش کی تعریف اور پھر رجوع پر دیاگیاہے، اگرکوئی عراق ایران جنگ کے دوران سعودی علماء کی عراق کی حمایت میں بیانات اور عراق کویت جنگ کے دوران عراق کی مخالفت کے بیانات پیش کرے اوراس پر وہ تمام باتیں لکھے جو مقبول صاحب نے سلمان صاحب کے حق میں لکھی ہیں تو سلفی حضرات کا کیاجواب ہوگا؟سوائے تاویلات اور ادھر ادھر کی ہانکنے کے۔
سلمان حسنی کو ’’رویبضہ‘‘ کہنابتاتاہے کہ مقبول صاحب اندر سے کتنے جلے بھنے ہوئے ہیں،یہ جلنابھننا ہمارے غیرمقلد حضرات کی خصوصیت بن چکی ہے، آج مقبول صاحب مولانا علی میاں کی تعریف کررہے ہیں اوریہ تعریف حب علی نہیں بلکہ بغض معاویہ ہے ورنہ غیرمقلدوں کو تونہ علی میاں پسند ہیں اورنہ سلمان صاحب۔
مقبول صاحب نے وہابیت کی تعریف میں کئی مستشرقین کے حوالے انسائیکلوپیڈیا سے دیئے ہیں اوراس پر الفضل ماشھدت بہ الاعداء کا خوبصورت جملہ مزین کیاہے لیکن اگرانسائیکلوپیڈیا پڑھنے کی اپنی صلاحیت تھوڑی مزید بڑھاتے تودیکھتے کہ مستشرقین نے اوراسی انسائیکلوپیڈیا میں صوفیاء حضرات اورتصوف کی بھی تعریف کی گئی ہے،جس کو اسی مضمون میں مقبول صاحب اسلام دشمنی سے تعبیر کرتے ہیں،اوریہی چیز ہے جس کو میٹھامیٹھا ہپ ہپ اورکڑواکڑواتھوتھو کہاجاتاہے۔