سنت اور اجماع کی مخالفت پر وعید شدید
قرآن و حدیث میں سنت اور اجماع کی مخالفت پر وعید شدید آئی ہے۔
جماعت کو لازم پکڑنے کا حکم نبوی صلی اللہ علیہ وسلم صحیح احادیث میں آیا ہے۔
فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ جماعت حقہ ہر دور میں موجود رہی اور رہے گی۔
کسی کا عمل پہلے کے ادوار سے مختلف ہو تو اس کو اجماع کا مخالف کہا جائے گا۔
کسی کا عمل احادیث کی غلط تفہیم پر منحصر ہو جس کی تائید کسی بھی حدیث سے نا ہوتی ہو تو اس کو خلاف سنت کہا جائے گا۔
نماز میں درج ذیل طریقہ پر ہاتھ باندھنا کسی حدیث سے ثابت نہیں۔
تیسری رکعت کو اٹھتے وقت کی رفع الیدین پر پوری دنیا میں موجود چاروں اہلسنت مذاہب میں سے کسی کا عمل نہیں۔
اس کی مخالفت میں تیسری رکعت والی رفع الیدین کا ارتکاب مخالفت اجماع ہے جس پر وعید ہے۔