عبدالرحمن بھٹی
مشہور رکن
- شمولیت
- ستمبر 13، 2015
- پیغامات
- 2,435
- ری ایکشن اسکور
- 293
- پوائنٹ
- 165
بسم الله الرحمن الرحيم
آئیے اللہ تعالیٰ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی منشاء کے مطابق نماز سیکھ کر پڑھیں۔
ثناء
ابتداء میں رسول الله صلى الله علیہ وسلم نماز شروع کرنے کے بعد نماز میں دعا مانگتے تھے- اس سلسلہ کی بہت سی مناجات احادیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروى ہیں- مگر جب یہ آيت مبارکہ وسبح بحمد ربك حين تقوم(طور) نازل ہوئی تو آپ صلى الله علیہ وسلم كا معمول ثنا سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك وتعالى جدك ولا اله غيرك پڑھنے کا ہو گیا۔رسول الله صلى الله علیہ وسلم جب رات كى نمازكو کھڑے ہوتے تكبير کہتے پھر پڑھتے سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك وتعالى جدك ولا اله غيرك(سنن ابوداؤد كِتَاب الصَّلَاةِ بَاب مَنْ رَأَى الِاسْتِفْتَاحَ بِسُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ)۔
رسول الله صلى الله علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو تكبير کہتے پھر پڑھتے سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك وتعالى جدك ولا إله غيرك۔ ایک دفعہ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نماز میں یہی کلمات بلند آواز سے پڑھے(صحيح مسلم كِتَاب الصَّلَاةِ بَاب حُجَّةِ مَنْ قَالَ لَا يُجْهَرُ بِالْبَسْمَلَةِ)۔
توضیح: نو مسلموں کو سکھانے کیلئے بلند آواز سے پڑھی مگر بلند آواز سے پڑھنے کا معمول نہ تھا۔