• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنت مطہرہ اور آداب مباشرت

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
سنت مطہرہ اور آداب مباشرت

مصنف
علامہ ناصر الدین البانی

مترجم
محمد اختر صدیق

ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ

فی زمانہ آداب مباشرت اور میاں بیوی کے فطری تعلق کے ضمن میں بہت سارے کتابچے اور کہانیاں بازاروں اور فٹ پاتھوں پر دستیاب ہیں۔ ان میں سے اکثر کتابچے نہایت مخرب اخلاق اور گندے لٹریچر پر مبنی ہوتے ہیں۔ اس سلسلہ کی ضروری اور شرعی معلومات سے آگاہی کے لیے علامہ البانی ؒ نے ’آداب الزفاف فی السنۃ المطہرۃ‘ کے نام سے کتابچہ تحریر کیا جس کا اردو قالب اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ سلیس اردو ترجمہ کرنے کے فرائض محترم اختر صدیق صاحب نے ادا کیے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں عام طور پر لوگ اس قسم کے مسائل پوچھنے سے جھجک محسوس کرتے ہیں اس لیے شادی کرنے والے ہر نوجوان کے لیے اس کتابچہ کا مطالعہ نہایت مفید ہے۔ مترجم نے اصل کتاب کےحاشیہ میں موجود طویل بحثوں کا خلاصہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے، اس کے علاوہ وہ علمی بحثیں جن کا تعلق عوام الناس سے نہیں ہے، مترجم نے ان کو بھی کتاب کا حصہ نہیں بنایا۔ البانی صاحب عورتوں کے حلقہ دار ( گولائی والا زیور) جائز نہیں سمجھتے جبکہ جمہور علما اسکے جواز کے قائل ہیں۔ اس مسئلہ میں شیخ نے طویل بحث کی ہے اس کو بھی مترجم نے ذکر نہیں کیا۔ (ع۔م)
اس کتاب سنت مطہرہ اور آداب مباشرت کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
عرض مترجم
تقدیم
مقدمہ طبع اول
بیوی کے ساتھ لطف ومہربانی
بیوی کے سر پر ہاتھ رکھ کر دعا کرنا
ہم بستری کے وقت کیا کہے؟
جماع کیسے کرے؟
دوبارہ جماع کا ارادہ ہو تو وضو کرے
میاں بیوی کا اکٹھے غسل کرنا
جنبی سونے سے قبل وضو کرے
حائضہ عورت سے جماع حرام ہے
حائضہ عورت سے کہاں تک فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
عزل کا جواز
شادی سے اگلے دن کیا کرے؟
گھر میں غسل خانہ بنانا واجب ہے
ولیمہ کرنا واجب ہے
دعوت ولیمہ میں فقط امیروں کو بلانا حرام ہے
دعوت میں حاضر ہونا واجب ہے
نفلی روزہ کی قضا واجب نہیں
دلہن کا مہمانوں کی خدمت کرنا
شریعت کی مخالفت سے بچنے کا حکم
بھنووں کے بال اکھاڑنا
داڑھی منڈانا
منگنی کی انگوٹھی
عورتوں کے لیے سونے کا استعمال
بیوی کے ساتھ حسن سلوک کا حکم
کچھ میاں بیوی کی خدمت میں
عورت پر خاوند کی خدمت واجب ہے
 
Top