• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنت کا جدید مفہوم ، علمائے کرام توجہ فرمائیں

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
جزاک اللہ خیرا
اسے امام المحدثین رحمہ اللہ نے تعلیقاً روایت کیا ہے
جی۔ تعلیقاً بیان کیا۔ مگر حدیث صحیح ہے اسی لیے میں نے الترغيب والترهيب کا حوالہ بھی دیا ہے۔
نیک تمناؤں کا بہت شکریہ
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
جاوید چودھری صاحب کے کالم کاقد دیکھ کرطے کرلیا کے فرصت میں پڑھوں۔ لیکن آنکھیں اس جملہ پر آکر اچانک رک گئی
آپ صلی اللہ علیہ وسلم عرب کے شہری تھے اور عربی ہونے کی وجہ سے آپ نے عربی کلچر کی خوبیوں کو اپنے معمول کا حصہ بنالیا مثلا عرب داڑھی رکھتے تھے ، یہ پگڑی باندھتے تھے ، لمبا کرتہ پہنتے تھے ، کھلے جوتے استعمال کرتے تھے ، اونٹ اور گھوڑے پر سفر کرتے تھے، زمین پر بیٹھتے اور سوتے تھے، ہاتھ سے کھانا کھاتے تھے۔۔۔۔۔۔
پھر ذہن میں سوال پیدا ہوا کہ کیا عجمی لوگ پیروں سے کھانا کھاتے رہیں ہوں گے؟
ہمارے آبا و اجداد کے لئے کم از کم میں تو حسن ظن رکھتا ہوں

مزید تبصرہ اگلی بار ان شاءاللہ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
جاوید چودھری صاحب کے کالم کاقد دیکھ کرطے کرلیا کے فرصت میں پڑھوں۔ لیکن آنکھیں اس جملہ پر آکر اچانک رک گئی

پھر ذہن میں سوال پیدا ہوا کہ کیا عجمی لوگ پیروں سے کھانا کھاتے رہیں ہوں گے؟
ہمارے آبا و اجداد کے لئے کم از کم میں تو حسن ظن رکھتا ہوں

مزید تبصرہ اگلی بار ان شاءاللہ
ابن قاسم بھائی،
جاوید چودھری صاحب کے مفہوم سنت سے اختلاف اپنی جگہ ، لیکن درج بالا نکتہ بزور کشید کردہ معلوم ہوتا ہے۔ کیونکہ یہاں ہاتھ سے کھانا کھانا، دور حاضر میں چمچ وغیرہ سے کھانے کے بالمقابل استعمال ہوا ہے۔ اور بیک گراؤنڈ یہی ہے کہ علمائے کرام ہاتھ سے کھانے کو سنت اور چمچ وغیرہ سے کھانے کو بدعت کہتے تھے۔
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
السلام علیکم ورحمت اللہ
محترم شاکر بھائی کی بات پڑھنے کے بعد ابھی جاوید چودھری صاحب کی مکمل تحریر کا مطالعہ کیا تو معلوم ہوا کہ چودھری صاحب کیا کہنا چاہ رہے ہیں۔ رہنمائی کے لئے شاکر بھائی جان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جزاک اللہ خیرا
 
Top