• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سندھ اسمبلی نے اسلام قبول کرنے پر شرائط لگا دیں :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
سندھ اسمبلی میں اسلام کے خلاف بل کی منظوری –

عبدالرحمٰن

20/11/2016

اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلام سے متصادم قوانین سازی زوروں پر ہے. پاکستان بنے ہوئے تقریباً 68 سال ہوچکے ہیں، اس کی آزادی میں بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دی تھیں، اسے اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا. آئین کے مطابق کوئی بھی قانون اسلام سے متصادم بنانے کی اجازت بالکل نہیں مگر ماضی قریب سے وفاق اور صوبوں میں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں حکومتوں نے مختلف قوانین بنائے جو قرآن وحديث کے صریح خلاف اور آئین سے متصادم ہیں.

گذشتہ روز سندھ اسمبلی نے ایک ایسا کالا و شرمناک قانون منظور کیا جو اسلامی تعلیمات اور احکامات کے مکمل منافی ہے. سندھ اسمبلی میں منظور کیے گئے بل کے مطابق 18 سال سے کم عمر افراد کا قبول اسلام معتبر نہیں ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کا شخص 21 روز تک قبول اسلام کا اعلان نہیں کرسکتا. جبری اسلام قبول کرانے والے یعنی کلمہ پڑھانے والے اور نکاح خواں کے لیے کم از کم 5 سال یا عمر قید کی سزا مقرر کی گئی ہے، کلمہ اور نکاح پڑھانے والے شخص کی مذکورہ مقدمہ میں ضمانت بھی نہیں ہو سکے گی۔

اس بل کی اکثر شقیں ایسی ہیں جو واضح طور پر شریعت سے متصادم ہیں. ایک اسلامی ریاست کو ہرگز اجازت نہیں کہ وہ اللہ تعالی کے بنائے ہوئے قوانین کے خلاف قانون سازی کرے. اس طرح کا قانون امریکہ، یورپ حتی کہ انڈیا میں بھی نہیں ہوگا جو سندھ حکومت نے منظور کرلیا.

ایسے قوانین کا مقصد صرف اسلام کی ترویج و اشاعت روکنے کی کوشش کرنا ہے کیونکہ اس وقت اسلام واحد مذہب ہے جو تیزی سے دنیا بھر میں پھیل رہا ہے. بڑی تعداد میں اسلام کی حقانیت سےغیر مسلم متاثر ہو کر اسلام قبول کر رہے ہیں، جس سے غیر مسلم طاقتوں کو کافی تکلیف لاحق ہے، ان خوفزدہ طاقتوں، این جی اوز اور سندھ اسمبلی میں بیٹھے ہوئے غیر مسلم خصوصاً ہندو ارکان نے نومسملوں کے ساتھ تعاون اور ان کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے اداروں اور علماء کو ڈرانے کےلیے مذکورہ قانون پاس کیا ہے۔

اگر ہم دوسرے اسلامی ممالک خصوصاً عرب ممالک کو دیکھیں تو وہاں پر اسلام کی تبلیغ اوراسلام قبول کرنے والوں کی راہنمائی اورتحفظ کے لیے باقاعدہ ادارے قائم ہیں، اگر سندھ گورنمنٹ یہ کام نہیں کرسکتی تو کم از کم اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان کا خیال تو رکھے اور اسلام قبول کرنے والوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرے.
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
رسول اللہ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے ۔

(کل مولود یولد علی الفطرۃ فابواہ یھودانہ او ینصرانہ او یمجسانہ ) [بخاری ]

ہر بچہ فطرت سلیمہ پر پیدا ہوتا ہے ‘ لیکن اس کے والدین اسکو یہودی عیسائی اور مجوسی بنا دیتے ہیں ۔

بچہ ماں کے پیٹ سے مسلمان پیدا هوتا ہے لیکن اس کی تربیت پروش اسکو غیر مسلم میں آمادہ کرتے ہیں جبکہ پیدا ہی مسلمان ہوتا ہے تو پھر 18 سال 20 سال کیوں
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
جمہوریت کے نام پر ملک میں لوٹ مار کرنے والے اب قبول اسلام کیلئے عمر کا تعین کررہےہیں۔

جی ہاں! یہ چند اسلام دشمن لوگ اسمبلی میں بیٹھ کر بل پاس کرتےہیں پھر اس کو نام دیتے ہیں کہ یہ جمہوری فیصلہ تھا۔ یہ تو چند لوگوں کا فیصلہ ہے باقی عوام کی رائے عامہ اس کے خلاف ہے۔
یہ آمریت کی شکل میں جمہوریت ہے !
کبھی شراب پر پابندی معطل
کبھی ڈانس پر پابندی معطل
کبھی سود کی گنجائش

سید اعجاز شاہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
مسلمان ہونا ممنوع ہے


.....
ایسے ہی بلا وجہ تبدیلی مذہب کا تکلف کیا آپ نے ...صاف سیدھی سی بات کیجئے کہ اگر کوئی پونے اٹھارہ برس کا ہے اور مسلمان ہونا چاہتا ہے تو یہ قابل دخل اندازی پولیس جرم ہو گا ....تبدیلی مذھب کے منافقانہ الفاظ کا سہارا مت لیجئے .... آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہیے -
ہاں لیکن اس قانون کو منظور کرتے وقت کم از کم پاکستان کے ساتھ جڑا سابقہ "اسلامی " تو ہٹا لیا ہوتا ...یقین کیجئے اب تو شرم آنے لگی ہے -
سندھ اسمبلی کے منظور کردہ اس قانون کے بعد گر کسی کو غلط فہمی ہے کہ وہ کسی اسلامی ملک میں رہتا ہے تو اس کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے -

اس قانون کے مطابق :

*- اٹھارہ برس سے کم عمر اسلام قبول کر بھی لے تو غیر مسلم ہی سمجھا جائے گا -

*اگر کوئی بالغ یعنی اٹھارہ برس سے زیادہ بھی ہے تو اکیس روز تک اس کا اعلان نہیں کر سکے گا -

*نومسلم کا نکاح پڑھانے والے کو تین برس قید ہو گی اور ضمانت بھی نہیں ہو سکے گی _

*سب سے بڑی بے غیرتی اور بے حمیتی والی شق یہ ہے کہ تبدیلی مذہب کروانے کی کسی بھی کوشش کا نتیجہ عمر قید ہو سکتا ہے -


اس طرح اسلام کی تبلیغ کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی ہے

خوف خدائے پاک دلوں سے نکل گیا
آنکھوں سے شرم سرور کون و مکاں گئی

لیکن اس حکمران طبقے کی آنکھوں میں شرم تھی ہی کب ؟ - کہاں ہیں میرے وہ دوست جب میں کہتا تھا کہ جناب مدت پہلے جب اسلام کے نام پر تحریک چلائی گئی ،اصل میں تب عوام کو الو بنا لیا گیا ، لوگوں نے سمجھا کہ یہاں اسلام آیا کہ اب آیا - یہاں عزتیں محفوظ ہوں گی ، حدود کا نفاذ ہو گا ، زنا کاری کا نشان تک نہ ہو گا -پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے یہ ملک رول ماڈل ہو گا -

لیکن فورا بعد ہی یہ اعلان کر دیا گیا کہ اب سب ایک قوم ہیں کوئی مسلمان نہیں ، ہندو نہیں ،سکھ عیسائی نہیں آج سے سب پاکستانی ہیں - کیا یہ اعلان اور تقریر ریکارڈ پر موجود نہیں ؟-

ہے کسی میں ایسی ہمت کہ جو میرے اس دعوے کو جھٹلا سکے -

اس اعلان کے بعد سندھ حکومت کا موجودہ اقدام کیسے غلط ہے ؟- اس دیس کو لبرل اور "غیر اسلامی " ریاست بنانے کی سازشیں تو حکمران ٹولے نے تب ہی شروع کر دی تھیں جب ابھی اس کا جھنڈا ہوا میں لہرایا بھی نہ تھا _

اب آپ انتظار اس بات کیجئے کہ ترکی کی طرح کب قانون بنتا ہے کہ :

کوئی عورت پردہ کر کے ملازمت نہیں کر سکتی -
کوئی مرد داڑھی نہیں رکھ سکتا -
اذان باواز بلند نہیں ہو گی -
میرا سوال ان مذھبی جماعتوں سے بھی ہے کہ وہ اپنے اتحادی میاں نواز شریف صاحب سے پوچھیں گے کہ جب یہ ایکٹ اسمبلی میں پیش کیا گیا اس کی مخالفت کیوں نہ کی گئی ؟ان کے ارکان کہاں تھے ؟- یہ محض سات منٹ میں غیر متنازعہ طور پر کیسے منظور ہو گیا ؟-لیکن میں جانتا ہوں اور آپ بھی جانتے ہیں کہ کسی میں اتنی جرات نہیں کہ یہ سوال کرے ..اگر یہی بل صوبہ خیبر پختون خواہ کی اسمبلی پاس کرتی تو ان لیڈروں کی آنیاں جانیاں دیکھنی تھیں - ان کے بیانات اور احتجاج عروج پر ہونے تھے ..

...ابو بکر قدوسی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ایک اور اسلام مخالف سازش اور ہماری خاموشی.


15203124_1221930891208209_290003352895860367_n.jpg

جب انسان چھوٹا ہوتا یے تو وہ چیزوں کو ذیادہ توجہ سے سیکھتا ہے. جیسے جیسے وہ لڑک پن میں پینچتا جاتا ہے اسکا دیہان موج مستی اور اپنی دنیاوی خواہشات کو پورا کرنے کی طرف راغب ہوتا رہتا ہے پھر وہ دین سے دور ہوتا رہتا ہے. شیطان انسان کی جوانی میں ذیادہ حملے کرتا ہے. کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اللہ پاک کو انسان کی جوانی کی عبادت ذیادہ پسند ہے.

یہ کوئی اتفاق نہیں بلکہ سوچی سمجھی سازشیں ہیں اسلام کے خلاف..

لگتا ہے ہمارے لوگوں نے اسرائیل کے آذان پر پابندی لگائے جانے کے بعد ان پر آنے والے عذاب سے کچھ سبق حاصل نہیں کیا.

وہ لوگ تو ایسی حرکات کرتے ہیں کہ وہ کافر ہیں اور اسلام دشمن ہیں. انکے ملک کی عوام بھی کافر ہیں. لیکن ہمارے ہاں تو عوام. مسلمان کہلاتی ہے. پھر انکی اتنی جرات کیسے ہو جاتی ہے کہ کھلے عام خلاف شریعت کام کریں؟؟

کیونکہ ہم سب سو رہے ہیں.
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
نام میں تو علی لکھ دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ذوالفقار علی بھٹو ۔۔۔۔۔۔۔۔ قائم علی شاہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آصف علی زرداری ۔۔۔۔۔۔۔ مراد علی شاہ ۔۔۔۔۔۔،،،،،لیکن ابھی تک یہ نہیں جان پائے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دس برس کی عمر میں اسلام قبول کیا تھا ،،،،،، اور یہ آٹھارہ سال سے کم عمر والوں کو اسلام قبول کرنے سے روکنے کا بل پاس کرارہے ہیں ۔۔۔۔۔۔

منقول
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
15356643_786587408146189_1180865502250956350_n (1).jpg



کیا یہود ونصاری مسلمانوں سے خوش ہوں گے ؟


وَلَنْ تَرْضَى عَنْكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَى حَتَّى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَى وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ أَهْوَاءَهُمْ بَعْدَ الَّذِي جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ

(القرآن،البقرة،120)
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
لوگو! میں شرمندہ ہوں
میں سندھ کا باشندہ ہوں
 
Top