• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سند مطلوب

شمولیت
مئی 28، 2017
پیغامات
21
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
52
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو ایک نماز پڑھائی۔ پس جب آپ نے نماز پوری کی تو ان کی طرف چہرۂ مبارک کرتے ہوئے فرمایا:’’کیا تم اپنی نماز میں پڑتے ہو جبکہ امام پڑھ رہا ہوتا ہے؟۔‘‘ تو وہ خاموش ہوگئے، آپ نے یہ بات تین دفعہ دہرائی، تو ایک یا کئی اشخاص نے کہا:’’بیشک ہم ایسا کرتے ہیں۔‘‘ تو آپ نے فرمایا:’’پس ایسا نہ کرو، اور تم میں سے ہر شخص سورۂ فاتحہ اپنے دل میں پڑھے۔جزء القرأۃ لامام بخاری رحمہ اللہ، حدیث: ۲۵۵،
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,634
پوائنٹ
791
سند مطلوب

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو ایک نماز پڑھائی
امام بخاری کی کتاب (القراءۃ خلف الامام ) میں ہے کہ :
(( حدثنا محمود قال: حدثنا البخاري قال: حدثنا يحيى بن يوسف، قال: أنبأنا عبد الله، عن أيوب، عن أبي قلابة، عن أنس، رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وسلم صلى بأصحابه، فلما قضى صلاته أقبل عليهم بوجهه، فقال: «أتقرءون في صلاتكم والإمام يقرأ؟» فسكتوا فقالها ثلاث مرات، فقال قائل أو قائلون: إنا لنفعل قال: «فلا تفعلوا وليقرأ أحدكم بفاتحة الكتاب في نفسه»
اس کی اسناد کی تحقیق کیلئے آپ علامہ زبیر علی زئی ؒ کی (نصرالباری فی تحقیق جزء القراءۃ للبخاری ترجمه تخريج وتعليق حافظ زبير علي زئي )
یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرکے پڑھیں
(صفحہ 295 )
 
Top