• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنن النسائی مع تحقیق حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ

Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
دار السلام سے حافظ زبیرعلی زئی حفظہ اللہ کی تحقیق سے جو سنن النسائی چھپی ہے اسے اپلوڈ کردیں ۔

جزاکم اللہ خیرا۔
شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ اس کتاب کی تحقیق و تخریج جو دارالسلام نے چھاپی ہے ،اس سے بری ہیں !!!
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ اس کتاب کی تحقیق و تخریج جو دارالسلام نے چھاپی ہے ،اس سے بری ہیں !!!
واقعی؟؟؟
کیا یہ تخریج شیخ زبیر حفظہ اللہ کی ہے ہی نہیں یا کوئی اور بات ہے؟
 

Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
واقعی؟؟؟
کیا یہ تخریج شیخ زبیر حفظہ اللہ کی ہے ہی نہیں یا کوئی اور بات ہے؟
شاکر بھائی ! بات وہ ہی ہے جو کفایت اللہ بھائی نے کہی ہے کہ دارالسلام سے شیخ کی جتنی بھی کتب شائع ہوئی ہیں ،ان میں سے کسی کی بھی مراجعت شیخ حفظہ اللہ سے نہیں کروائی گئی ۔مثلا سنن ابی داود،سنن ابن ماجہ ،سنن نسائی،بلوغ المرام،ریاض الصالحین،منہاج المسلم،نماز نبوی (ڈاکڑ سید شفیق الرحمٰن) وغیرہ وغیرہ اور اب مستقبل میں شاید جامع ترمذی بھی چھپ جائے گی اور شاید فتاویٰ اسلامیہ بھی ۔کیونکہ شیخ نے بشمول ان کتب کے اور بھی کئی کتب کی تحقیق و تخریج کا کام کیا تھا لیکن چونکہ چھپنے سے پہلے شیخ سے مراجعت نہیں کروائی گئی اور ان کے علم میں لائے بغیر احادیث کے احکام میں تبدیلی بھی ہوئی۔۔۔۔۔۔۔لہذا وہ ان تمام کتب سے بری ہیں۔
ابو داود اور ابن ماجہ کے چھپنے پر شیخ نے ماہنامہ الحدیث میں کچھ وضاحتیں بھی کی تھیں مجھے شمارہ نمبر یاد نہیں ہے ،یاد آنے پر لکھ دوں گا ان شاءاللہ۔
اسی وجہ سے پھر شیخ نے اپنی متعدد کتب اور ماہنامہ الحدیث میں یہ بارہا اعلان بھی کیا ہے کہ :میری صرف وہی کتاب قابل اعتماد ہے جو مکتبہ اسلامیہ لاہور/فیصل آباد،مکتبۃ الحدیث حضرو اٹک سے چھپی ہو اور/یا اس کے آخر میں میرے دستخط اور مہر ہو۔
لہٰذا ان کتب میں بعض یا اکثر چیزیں شیخ کے منہج کے خلاف بھی ہو سکتی ہیں !
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ویسے بڑی عجیب بات ہے ۔
ادارہ دار السلام اور شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ دونوں طرف بالکل سچائی و صفائی محسوس ہوتی ہے پھر گڑبڑ کہا ں سے ہوتی ہے ؟
 
شمولیت
اکتوبر 19، 2011
پیغامات
75
ری ایکشن اسکور
410
پوائنٹ
44
میں مناظرانہ نقطئہ نظر سے نہیں بلکہ خالص علمی حوالے سے پوچھ سکتا ہوں کہ زبیر علی زئی صاحب کے منہج تخریج اور احادیث پر ان کے احکامات پر کوئی تنقیدی کام دستیاب ہے کہ نہیں؟
 

Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
ویسے بڑی عجیب بات ہے ۔
ادارہ دار السلام اور شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ دونوں طرف بالکل سچائی و صفائی محسوس ہوتی ہے پھر گڑبڑ کہا ں سے ہوتی ہے ؟
خضر حیات بھائی گڑبڑ کا تو لکھ دیا ہے میں نے جیسا کہ شیخ خود فرماتے ہیں کہ کتاب چھاپنے سے پہلے ان سے مراجعت نہیں کروائی جاتی۔ ۔۔ ۔یہی گڑبڑ ہے ۔۔۔۔اور یہی وجہ ہے کہ وہ اتنی بڑی قربانی دے رہے ہیں کہ اپنے اتنے زیادہ علمی کام سے برات کا اظہار کر رہے ہیں جو من و عن نہیں چھاپا گیا۔
ماہنامہ الحدیث شمارہ نمبر ٩٤ کے چند صفحات لگا رہا ہوں وہ مزید وضاحت کر دیں گے۔



 

Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
میں مناظرانہ نقطئہ نظر سے نہیں بلکہ خالص علمی حوالے سے پوچھ سکتا ہوں کہ زبیر علی زئی صاحب کے منہج تخریج اور احادیث پر ان کے احکامات پر کوئی تنقیدی کام دستیاب ہے کہ نہیں؟
آپ خبیب احمد صاحب کی کتاب مقالات اثریہ کا مطالعہ کر سکتے ہیں دونوں طرف کا موقف دیکھ کر بہتر فیصلہ کر سکیں گے۔
اس میں مندرجہ ذیل موضوعات پر مواد مل سکتا ہے:
حسن لغیرہ
مسئلہ تدلیس
زیادت ثقہ
اس کے علاوہ شیخ ارشاد الحق اثری صاحب کے مقالات کا مطالعہ بھی مفید رہے گا۔
 

Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
ویسے بڑی عجیب بات ہے ۔
ادارہ دار السلام اور شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ دونوں طرف بالکل سچائی و صفائی محسوس ہوتی ہے پھر گڑبڑ کہا ں سے ہوتی ہے ؟
کچھ وضاحت یہاں سے بھی ہو جائے گی اور دارالسلام والوں کی گڑبڑ کا بھی اندازہ ہو جائے گا۔

(فتاویٰ علمیہ المعروف توضیح الاحکام ۔جلد نمبر ١،ص ٤٠٥-٤٠٦ )
 
Top