• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنن دارمی (اردو)

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
سنن دارمی (اردو)جلد1

مصنف کا نام
ابو محمد عبداللہ بن عبدالرحمن التمیمی الدارمی

مترجم
بنت شیخ الحدیث حافظ عبدالستار حماد

ترتیب و تخریج
ابوالحسن عبدالمنان راسخ

نظر ثانی
قاری سعید احمد کلیروی

ناشر
انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور


تبصرہ

اللہ رب العزت نے انسانوں کے لیے زندگی گزارنے کا جو طریق و عمل مقرر فرمایا ہے ،اسے ’دین اسلام‘کا عنوان دیا گیا ہے۔دین اسلام کی بنیاد وحی الہیٰ پر ہے ۔وحی کی دو صورتیں ہیں :اول ،وجی جلی یا وحی متلو یہ قرآن کریم کی صورت میں ہمارے ہاتھوں میں موجود ہے ۔دوم ،حدیث و سنت جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال و افعال اور تقریرات سے عبارت ہے ۔وحی کے یہ دونوں حصے لازم و ملزوم ہیں اور ایک کو نظر انداز کر کے دوسرے کو سمجھنا ممکن نہیں ہے ۔چنانچہ حدیث و سنت کی اہمیت کے پیش نظر محدثین کرام نے اس کی تدوین و ترتیب اور جمع و حفاظت کا کام بے حد لگن اور محنت سے سر انجام دیا۔اخذ و روایت حدیث میں ایسی احتیاط و اہتمام کا ثبوت دیا کہ امت مسلمہ سے قبل اس کی مثال نہیں ملتی ۔اس کے نتیجے میں بے شمار کتب حدیث منظر عام پر آئیں ،جن میں سے ایک سنن دارمی بھی ہے جو کہ امام ابو محمد عبداللہ بن عبدالرحمن ابن الفضل بن بہرام الدارمی کی تالیف ہے ۔امام صاحب کی جلالت قدر کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ امام مسلم،امام ترمذی،امام ابو داؤد،بقی بن مخلد اور حافظ ابو زرعہ رازی ایسے اساطین فن آپ کے تلامذہ میں شامل ہیں ۔آپ کی سنن ،علم حدیث کا شان دار مجموعہ ہے ،جسے تحقیق و تخریج کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے ۔
اس کتاب سنن دارمی (اردو)جلد 1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب سنن دارمی (اردو)جلد 2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
سنن دارمی اب یونیکوڈ میں ڈاؤنلوڈ کریں-

سنن دارمی (اردو
جزاک اللہ عامر بھائی،
لیکن یہ بھی تو پی ڈی ایف فائلز ہی ہیں۔ البتہ یہ ہے کہ یہ پی ڈی ایف ان پیج سے بنائی گئی ہے اور جو ہم نے اپ لوڈ کی ہے وہ اسکین شدہ پی ڈی ایف ہے ۔ کیا اس کتاب کی ان پیج فائل کا حصول ممکن ہے؟
عموماً ایسی صورت میں پبلش کردہ کتاب کی اسکیننگ اس لحاظ سے بہتر ہوتی ہے کہ عین ممکن ہے کہ ان پیج فائل میں مزید تصحیح کی گئی ہو ، پبلش ورژن میں یہ طے ہوتا ہے کہ یہ آخر تک تصحیح شدہ شدہ ورژن ہی پبلش کیا گیا ہوگا۔ اس ان پیج فائل سے متعلق کچھ مزید معلومات دستیاب ہو جاتیں تو بہت بہتر ہوگا۔ کوئی صاحب اگر ناشرین سے رابطہ رکھتے ہوں ، خصوصیت سے ابو مریم بھائی، تو پلیز اس کتاب کی ان پیج فائل کے حصول میں مدد کیجئے۔
والسلام
 
Top