عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک خاص مقام حاصل ہے او رتمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔دعاؤں کے حوالے سے بہت سے کتابیں موجود ہیں جن میں علماء کرام نے مختلف انداز میں میں دعاؤں کو جمع کیا ہے ۔زیرتبصرہ کتاب ''سنہری دعائیں'' مولانا عبد المالک مجاہد ﷾(ڈائریکٹر دارالسلام) کی تصنیف ہے اور مجاہد صاحب کی سنہری سیریز کا حصہ ہے ۔اس کتاب میں ایک نئے انداز سے روز مرہ کی اہم دعائیں ذکرکی گئی ہیں جن سے عام آدمی کوواسطہ پڑتاہے ۔دعاؤں کی فضیلت یا ان کے فوائد کےحوالے سے جو بات درست او رسنت سے ثابت ہے اس کی وضاحت بھی کردی گئی ہے ۔ اللہ تعالی مولانا عبدالمالک مجاہد﷾ کی دینِ اسلام کی نشرواشاعت کے لیے خدمات کو شرف ِقبولیت سے نوازے۔(م۔ا)
Last edited: