جی ہمارے ہاں یہی طبعہ مشہور ہے ، اس کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ شاملہ میں بھی موجود ہے ۔
اس کے بعد مسند احمد کی دو طبعات اور منظر عام پر آئی ہیں ، پہلے دار عالم الکتب کی ، پھر جمعیۃ المکنز کی طرف سے ۔
تخریج اور تصحیح و تضعیف کے اعتبار سے تو ایک عام آدمی کے لیے مؤسسہ رسالہ والا طبعہ ہی فائدہ مند ہے ، لیکن تحقیق و طباعت کے دیگر تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین نے بعد والی دو طبعات کو اس پر فضیلت دی ہے ، اور آخری دو میں سے بھی آخری کو پہلی سے عمومی طور پر اچھا کہا گیا ہے ۔
تفصیل کےلیے
یہاں دیکھا جاسکتا ہے ، البتہ خلاصہ یہ ہے کہ مسند احمد کے اب تک پانچ مشہور طبعے ہیں :
طبعہ میمنیہ ، 6 جلدیں (
پی ڈی ایف ہے ، شاملہ شايد نہیں ہے )
طبعہ احمد شاکر 20 جلدیں (
پی ڈی ایف اور شاملہ دونوں طرح دستیاب ہے )
طبعہ رسالہ 50 جلدیں ، (دوسری مرتبہ 52 جلدیں ) (
پی ڈی ایف ، شاملہ دونوں طرح ہے )
طبعہ عالم الکتب 8 جلدیں (
پی ڈی ایف میں دستياب ہے ،
نسخة للشاملة )
طبعہ المکنز ، دار المنهاج 12 جلدیں (
پی ڈی ایف ،
نسخة للشاملة )