• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سود کا بیان

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
عن جابر رضي الله عنه قال :لعن رسول الله ﷺ أكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه،وقال: هم سواء.رواہ مسلم ،وللبخاری نحوہ من حدیث أبی جحیفۃ.
’’حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سود لینے والے،دینے والے اور اس کے تحریر کرنے والے اور اس کے گواہوں پر لعنت فرمائی ہے۔نیز فرمایا کہ’’(گناہ کے ارتکاب میں)یہ سب مساوی اور برابر ہیں۔‘‘ (مسلم اور بخاری میں ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں بھی اسی طرح ہے)
اس حدیث میں سود کی حرمت اور لینے،دینے والے اور تحریر کرنے والے اور اس پر گواہیاں ثبت کرنے والے پر لعنت کا ذکر ہے۔سود نص قرآنی سے حرام ہے ،اس سے باز نہ آنے والوں کے لیے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی طرف سے اعلان جنگ ہے ۔یہ ایسی لعنت ہے جس میں دنیا بھر کے لوگ گرفتار اور مبتلا ہیں۔اس لعنت سے چھٹکارے کی صدق دل سے ہرمسلمان کو کوشش کرنی چاہیے۔
 
Top