• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سورج گرہن اور قیامت

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا ، ان سے برید بن عبداللہ نے ، ان سے ابوبردہ نے ، ان سے ابوموسیٰ اشعری ؓ نے کہ ایک دفعہ سورج گرہن ہوا تو نبی کریم ﷺ بہت گھبرا کر اٹھے اس ڈر سے کہ کہیں قیامت نہ قائم ہو جائے ۔ آپ ﷺ نے مسجد میں آ کر بہت ہی لمبا قیام ، لمبا رکوع اور لمبے سجدوں کے ساتھ نماز پڑھی ۔ میں نے کبھی آپ ﷺ کو اس طرح کرتے نہیں دیکھا تھا ۔ آپ ﷺ نے نماز کے بعد فرمایا کہ یہ نشانیاں ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ بھیجتا ہے یہ کسی کی موت و حیات کی وجہ سے نہیں آتیں بلکہ اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے اس لیے جب تم اس طرح کی کوئی چیز دیکھو تو فوراً اللہ تعالیٰ کے ذکر اور اس سے استغفار کی طرف لپکو ۔ .(بخاری)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو خود قیامت کی بڑی بڑی نشانیاں بتائیں ہیں کہ ان سے پہلے قیامت نہیں آئے گی۔ان میں کہیں بھی سورج گرہن کو قیامت کی نشانی نہیں کہا گیا ہے ۔ اس حدیث میں یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ نبی کریم گھبرا کر یہ کیوں کہتے ہوئے اٹھے کہ کہیں قیامت قائم نہ ہوجائے ۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تو قوی یقین ہوگا کہ ابھی قیامت نہیں آئے گی۔
برائے مہربانی اس کی واضح تشریح کردیں۔

@اسحاق سلفی
@خضر حیات
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
یہ تو آسان سا حل ہے، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ قیامت کی نشانیاں معلوم ہونے سے پہلے کی بات ہوگی۔
 
Top