اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جمعہ کا دن کئی فضیلتوں کو لیے آن وارد ہوا ہے ۔۔ امام سے قبل مسجد جانے پر اونٹ،گائےکی قربانی،مسجد کی جانب اٹھنے والے ہر قدم پر نیکی،جمعہ کے قبولیت کی ایک گھڑی۔ ۔ ۔ اور سورۃ الکہف پڑھنے پر نور ہی نور !!
سیدنا ابو سعید الخد ری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا '' جو جمعہ کے دن سور ة الکہف پڑھے۔اس کیلئے دونو ں جمعو ں(یعنی اگلے جمعے تک)کے درمیان ایک نور روشن کردیا جائے گا۔''
تیس سے پینتیس منٹ میں ہفتے بھر کا نور!!!
وہ تیس منٹ جو لغو باتوں میں گزرتے ہیں،نور جمع کرنے میں کھپا دیں۔ ۔نور کے ساتھ پلس پوائنٹ ہر حرف پر دس نیکیاں بھی!!
آپ مصروف ہیں؟؟؟
کھانا بناتے ہوئے مصحف کھول لیں،آپ سفر میں ہیں۔ ۔ پاکٹ سائز قرآن مجید ساتھ رکھیے!!
تین،چار جمعوں کے بعد آپ ابتدائی حصہ زبانی پڑھ سکیں گے۔دو چار جمعے گزر جانے دیں ۔۔ آپ کو ان شاء اللہ چیدہ چیدہ مقا،مات پر مصحف کھولنے کی ضرورت پڑھے گی اور پھر ان شاء اللہ آپ زبانی پڑھ سکیں گے۔ ۔گلی میں چلتے ہوئے،کپڑے استری کرتے ہوئے،کھانا بناتے ہوئے!!
اس تھریڈ کے ذریعہ ہم ایک دوسرے کو جمعہ کے دن سورۃ الکہف پڑھنے کی یاد دہانی کروائیں گے۔ ۔ یاد دہانی سے کام بھی آسان ہو جاتے ہیں اور یاددہانی کروانے پر ثواب ۔ ۔ امر بالمعروف کا فرض بھی انجام پا جائے گا!!