• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سورہ فاتحہ پڑھنے کا محل قیام ہے

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
ج 1: امام اور اکیلے نماز پڑھنے والوں کے لئے فاتحہ کی قراءت نماز میں رکن ہے اور مقتدی اگر پڑھنے پر قادر ہے تو اس پر واجب ہے، لہذا جو شخص کسی رکعت میں اسے پڑھنا بھول گیا تو اس کی بعد دوسرى رکعت اسے پہلی رکعت کی جگہ آ جائے، اور اس پر لازم ہے کہ وہ ایک ایسی رکعت کا اضافہ کرے جس کے ساتھـ اس کی نماز مکمل ہو جائے جب کہ وہ امام یا اکیلے نماز پڑھنا، پھر وہ سلام پھیرنے سے پہلے اور تشہد کے بعد سجدہ سہو کر لے، اور اگر مقتدی نے اسے بھول کر یا جہالت کی وجہ سے چھوڑ دیا تو اس پر کچھـ لازم نہیں، اور اسی طرح اگر مقتدی نماز میں داخل ہوا جب کہ امام رکوع کر رہا تھا تو وہ امام کے ساتھـ رکوع کرتا اور فاتحہ اس سے ساقط ہو جاتا؛ ابو بكرہ ثقفی کی حدیث کے لئے جو اس مسئلہ میں وارد ہے۔
محترم! پوسٹ نمبر 8 کی طرح آپنے اس میں بھی بلا دلیل ہی لکھاہے۔ جن کا دعویٰ قرآن اور حدیث کا ہو کم از کم اسے اپنا فہم دینے کا حق نہیں ہاں قرآن یا حدیث کا فہم نصوص سے دے سکتا ہے۔
محترم! مین نے جو ”پوائنٹس ہائی لائٹ“ کیئے ہیں ان کے دلائل قرآن و صحیح حدیث سے مرحمت فرمادیں۔
 

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
میں تو کوئی فقیہ یا محدث نہیں ہوں ، دین کا ادنی سا طالب علم ہوں۔
اس قسم کے فرضی سوالات سے ہمیں پرہیز کرنا چاہئے ، یہ تو حنفیوں کی فقہ میں ہے کہ اگر کوئی ایسا کرلے ، ویساکرلے یا ایسا ہوجائے ویسا ہوجائے۔ ہمیں کوئی بھی سوال امرواقع کے متعلق پوچھنا چاہئے ۔
اگر واقعی کسی کے ساتھ ایسا ہوگیاہے تو اس کی دو حالت ہے ۔
(1) مقتدی سے سہوا یا حکم نہ جاننے کی وجہ سے تیسری یا چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ چھوٹ جائے تو اس کے لئے کوئی حرج نہیں ۔
(2) امام یا منفردسے اگر سہوا فاتحہ تیسری اور چوتھی رکعت میں چھوٹ جائے تو تیسری اور چوتھی رکعت کو لوٹائے کیونکہ اس نے نماز کا رکن ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے اس کی وہ رکعت نہیں ہوئی ۔ نبی ﷺ کا فرمان ہے :
لا صلاة لمن لم يقرأ بفاتحة الكتاب(صحیح البخاری : 756)
ترجمہ : اس کی نماز نہیں جس نے سورہ فاتحہ پڑھی ۔
سوال فرضی نہیں ہے۔ پہلے میں حنفی تھی تو حنفیوں کے نزدیک تیسری چوتھی رکعت میں فاتحہ پڑھنا سنت ہے۔ واجب نہیں۔اور تین بار سبحان اللہ پڑھ لینے یا اس کی مقدار چپ بھی کھڑے رہو تب بھی نماز ہو جائے گی۔مجھے نہیں معلوم کہ ان کی دلیل کیا ہے۔ بس اسی پر اندھا دھندعمل کرتے ہوئے میں نے بہت سی نمازیں خراب کی تھیں۔ اس لئے سوال پوچھا۔
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
463
پوائنٹ
209
اگر کوئی تیسری چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بجائے تین بار سبحان اللہ پڑھ لے تو؟
الفاظ کی ادائیگی سے فرضی ہونے کا گمان ہوا اس لئے اس کا ذکر کرنا پڑا۔

وضاحت کے لئے شکریہ
 
Top