• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سورۃ ق کی ایک آیت

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
سورۃ ق کی ایک آیت


﴿مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیْہِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ﴾ (ق۔۱۸)

’’کوئی بات اس کی زبان پر نہیں آتی،مگر ایک نگہبان اس کے پاس تیار رہتا ہے‘‘۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’انسان کوئی بات کہتا ہے (اور وہ اسے اتنا معمولی سمجھتا ہے کہ) اسے کہنے میں اُسے کوئی حرج نظر نہیں آتا مگر (درحقیقت وہ اتنی بری ہوتی ہے کہ) اس کے بدلے وہ ستر برس کی راہ تک آگ میں گرتا جائے گا‘‘۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
٭ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب مجھے معراج ہوئی تو میرا گزر کچھ ایسے لوگوں پر ہوا جن کے ناخن تانبے کے تھے، جن سے وہ اپنے چہروں اور سینوں کو نوچ نوچ کر زخمی کر رہے تھے۔ میں نے کہا کہ اے جبرئیل یہ کون لوگ ہیں؟ جبرئیل نے جواب دیا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کا گوشت کھایا کرتے تھے(یعنی غیبت) اور ان کی عزتوں سے کھیلا کرتے تھے۔ (ابوداؤد)۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
٭ امام مالک رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ جناب عیسیٰ علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ اللہ کے ذکر کے سوا اور کسی کلام کی کثرت نہ کیا کرو، ورنہ تمہارے دل سخت ہو جائیں گے اور بے شک سخت دل اللہ سے دور ہوتا ہے لیکن تمہیں اس بات کا علم نہیں اور لوگوں کے گناہوں کو نہ دیکھا کرو، گویا کہ تم رب ہو بلکہ اپنے تئیں بندے سمجھ کر اپنے گناہوں کو دیکھا کرو لوگوںمیں ایسے بھی ہیں جو مبتلائے آزمائش ہیں اور ایسے بھی ہیں جو عافیت سے ہمکنار ہیں۔پس تم مبتلائے مصیبت لوگوں پر رحم کھایا کرو اور اپنی عافیت پر اللہ کا شکر ادا کیا کرو۔ (موطا امام مالک رحمتہ اللہ علیہ)۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
٭ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’مومن: نہ بہت طعنے دینے والا ہوتا ہے،
نہ بہت لعنت کرنے والا ہوتا ہے،
نہ فحش باتیں کرنے والا اور نہ زبان دراز ہوتا ہے‘‘۔
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’انسان کوئی بات کہتا ہے (اور وہ اسے اتنا معمولی سمجھتا ہے کہ) اسے کہنے میں اُسے کوئی حرج نظر نہیں آتا مگر (درحقیقت وہ اتنی بری ہوتی ہے کہ) اس کے بدلے وہ ستر برس کی راہ تک آگ میں گرتا جائے گا‘‘۔
بھائی اس کا حوالہ دیں؟
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
٭ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’مومن: نہ بہت طعنے دینے والا ہوتا ہے،
نہ بہت لعنت کرنے والا ہوتا ہے،
نہ فحش باتیں کرنے والا اور نہ زبان دراز ہوتا ہے‘‘۔
بھائی اس کا حوالہ دیں
 
Top