• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک تجویز

شمولیت
جولائی 28، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
79
پوائنٹ
58
محترم ممبران فورم
السلام علیکم
میرے جائزے کے مطابق سوشل میڈیا خصوصا فیس بک کے منطر عام پر آنے کے بعد فورمز کی اہمیت بہت کم ہو گئی ہے اور ویسے بھی آپ کے مخالفین تو ہرگز آپ کے فورم پر نہ آئیں‌گے ۔ تقریبا ایک کروڑ سے زائد پاکستانی فیس بک استعمال کرتے ہیں‌۔ اور ان تک اپنی دعوت پہنچانا اب نہایت آسان ہے ۔ تمام سیاسی جماعتوں کے میڈیا ونگز فیس بک پر موجود ہیں‌ اور بھرپور کام کر رہے ہیں‌۔ مگر افسوس کہ وہ دینی جماعتیں‌ جو جمہوریت مخالف ہیں ان کا کام فیس بک پر نہ ہونے کے مترادف ہے ۔ حالانکہ ہمیں‌ چاہیے کہ ہم اپنا موقف بھر پور طریقے سے سوشل میڈیا پر پیش کریں ۔ لوگوں‌کی پوسٹس پر تبصرے کریں‌ اور جواب دیں‌۔ خاص طور پر ان دینی جماعتوں‌کے کارکنان کو سمجھانے کی ضرورت ہے جو اپنی جماعتوں کے دفاع کے لیے سوشل میڈیا پر اپنے وقت کا بہت زیادہ حصہ روزانہ وقف کرتے ہیں‌۔ میری گزارش ہے کہ میری اس تجویز پر غور کیا جائے اور ایک منظم لائحہ عمل طے کیا جائے ۔ یاد رکھیں‌ اگر ہم سوشل میڈیا کا صحیح استعمال نہیں‌کرتے تو یہ ہمارے لیے ایک لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ۔ میرا مقصد یہ ہرگز نہیں‌ ہے کہ فورم کو بند کیا جائے ، یہ اپنی جگہ کام کرتا رہے تاہم اب ہمارا دعوت کا اصل میدان سوشل میڈیا ہونا چاہیے اگر ہم واقعتہ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو۔۔۔۔ ۔۔ شکریہ
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے خیال سے فورم سب سے بہترین پلیٹ فارم ہے
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرا مؤقف ہے کہ جو فیس بک وغیرہ استعمال کرتا ہے، وہ فورم سے اقتباس حاصل کرکے فیس بک پر پیش کرے!
اور فورم کو کسی مسئلہ میں رہنمائی حاصل کرنے کے لئے استعمال کرے!
@ابن قدامہ بھائی کا انداز اسی طرح کا معلوم ہوتا ہے!
 
شمولیت
جولائی 28، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
79
پوائنٹ
58
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے خیال سے فورم سب سے بہترین پلیٹ فارم ہے
میرے بھائی فورم کی مثال تو ایسے ہی ہے جیسے آپ بس اپنے گھر میں بیٹھ کر کسی کو نصیحت کریں ، اور یہ نبوی طریقہ نہیں ہے ، گھر سے نکلیں ، مید ان میں آئیں ، لوگوں کی مخالفت کا سامنا کریں ، غیروں کے سامنے اپنے دلائل دیں ، اگر آپ بھی میٹھی دعوت دینا چاہتے ہیں تو لگے رہیں مگر یہ اپنے آپ کو دھوکا دینے کی بات ہے ۔ اس کے اثرات آٹے میں نمک کے برابر ہیں ۔ مقابلے کےلیے آپ کو بھی ان تمام وسائل کو استعمال کرنا ہوگا جو دوسرے کر رہے ہیں وگرنہ آپ کی دعوت گھٹ کر رہ جائے گی ۔
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
طارق اقبال بھائی!
آپ ایسا کیجیئے کہ کل کسی بریلوی مسجد میں جا کر یہ دعوت دیجیئے گا کہ ''یا رسول اللہ المدد'' کا نعرہ لگانا شرک ہے!
پھر دیکھتے ہیں کہ آپ غیروں کے سامنے اپنے دلائل دیتے ہیں، اور لوگوں کی مخالفت کا سامنا کس طرح کرتے ہیں،
اور نبوی طریقہ کے مطابق گھر سے نکل کر کیسے نصیحت کرتے ہیں!

دوم کہ یہ سوال ہے کہ آپ جمہوریت مخالف ہیں!
آپ کی جمہوریت کی مخالفت کی وجوہات کیا ہیں؟
 
شمولیت
جولائی 28، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
79
پوائنٹ
58
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرا مؤقف ہے کہ جو فیس بک وغیرہ استعمال کرتا ہے، وہ فورم سے اقتباس حاصل کرکے فیس بک پر پیش کرے!
اور فورم کو کسی مسئلہ میں رہنمائی حاصل کرنے کے لئے استعمال کرے!
@ابن قدامہ بھائی کا انداز اسی طرح کا معلوم ہوتا ہے!
جی محترم آپ کی بات درست ہے ، ہم فورم پر موجود مواد بحث کے دوران یا اپنی پوسٹس کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔ میں نے خودا پنا ایک بلاگ بنایا ہوا ہے جس کو میں اسی مقصد کے لیے استعمال کرتا ہوں ۔ جب ضرورت ہوتی ہے وہاں سے کاپی کر کے پیسٹ کر دیتاہوں یا اس کا لنک دے دیتا ہوں ۔ اس طرح وقت بھی بچتا ہے اور جس کو حق کی تلاش ہوتی ہے اس کو راہنمائی بھی مل جاتی ہے ۔
 
شمولیت
جولائی 28، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
79
پوائنٹ
58
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
طارق اقبال بھائی!
آپ ایسا کیجیئے کہ کل کسی بریلوی مسجد میں جا کر یہ دعوت دیجیئے گا کہ ''یا رسول اللہ المدد'' کا نعرہ لگانا شرک ہے!
پھر دیکھتے ہیں کہ آپ غیروں کے سامنے اپنے دلائل دیتے ہیں، اور لوگوں کی مخالفت کا سامنا کس طرح کرتے ہیں،
اور نبوی طریقہ کے مطابق گھر سے نکل کر کیسے نصیحت کرتے ہیں!

دوم کہ یہ سوال ہے کہ آپ جمہوریت مخالف ہیں!
آپ کی جمہوریت کی مخالفت کی وجوہات کیا ہیں؟
محترم یہی بات تو میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ اب آپ کو کسی بریلوی مسجدجا کر کہنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ فیس بک پر سبھی لوگ موجود ہوتے ہیں ۔ آپ اپنی دعوت دیں اور کسی کے اعتراضات کا جواب دیں ۔ باقی میں جمہوریت مخالف کیوں ہوں ۔ اس کےلیے آپ میرے بلا گ پر تشریف لے جائیں ۔ یا اسی فورم پر کئی پوسٹس موجود ہیں ۔
مغربی جمہوریت اور دینی جماعتیں
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یہ تو بہت کچھ پڑھنے کو دے دیا! اتنا تو میں پڑھوں گا نہیں! (ابتسامہ)
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
میرے بھائی فورم کی مثال تو ایسے ہی ہے جیسے آپ بس اپنے گھر میں بیٹھ کر کسی کو نصیحت کریں ، اور یہ نبوی طریقہ نہیں ہے ، گھر سے نکلیں ، مید ان میں آئیں ، لوگوں کی مخالفت کا سامنا کریں ، غیروں کے سامنے اپنے دلائل دیں ، اگر آپ بھی میٹھی دعوت دینا چاہتے ہیں تو لگے رہیں مگر یہ اپنے آپ کو دھوکا دینے کی بات ہے ۔ اس کے اثرات آٹے میں نمک کے برابر ہیں ۔ مقابلے کےلیے آپ کو بھی ان تمام وسائل کو استعمال کرنا ہوگا جو دوسرے کر رہے ہیں وگرنہ آپ کی دعوت گھٹ کر رہ جائے گی ۔
یہ آپ کا تجربہ ہوگا. میرا تجربہ اس سے الگ ہے. آپ نے تو موازنہ تک غلط گیا. فیس بوک پر بحث و مباحثہ تو نبوی طریقہ ہے؟؟؟ آپ فیس بوک پر تبلیغ کے لئے کہاں جاتے ہیں؟؟؟ کون سے میدان میں نکلتے ہیں؟؟؟ میرا بھی فیس بوک پیج ہے. روزآنہ تقریبا پندرہ گروپس میں پوسٹس ڈالتا ہوں. لیکن کبھی اسکے لئے گھر سے باہر نہیں نکلنا پڑا. آپ نے موازنہ ہی صحیح نہیں کیا. خیر یہ آپکی سوچ ہے.
میرا ماننا یہ ہے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے تبلیغ دین کا سب سے اچھا ذریعہ فورم ہے.
 
Top