و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
’ فورمز ‘ کوئی بھی تحقیقی یا علمی کام کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں ۔ جبکہ فیس بک وغیرہ اودھم مچانے کے کام زیادہ آتا ہے ۔ فورم یا بلاگ وغیرہ آپ کی تحریریں اس طرح محفوظ ہوتی ہیں کہ کسی بھی وقت دوبارہ ان تک پہنچنا آسان ہوتا ہے ۔ جبکہ فیس بک وغیرہ پر چاہے اکاؤنٹ ہو ، یا پیج یا مجموعہ وغیرہ ، گزشتہ تحریریں تلاش کرنا نسبتا مشکل ہوتا ہے ۔
فورم بحث و مباحثہ کا نسبتا سنجیدہ ذریعہ ہے ، جبکہ فیس بک پر مفید بحث کم اور ہلڑ بازی زیادہ ہوتی ہے ۔
یہ بات اب لکھے پڑھے انداز میں سامنے آرہی ہے ، کہ فیس بک وغیرہ کا مزاج کو بگاڑنے میں باقاعدہ حصہ ہے ۔
باقی اس بات میں کوئی بھی شک نہیں ، کہ فیس بک وغیرہ کے مقابلے میں فورمز کی ریٹنگ بہت کم ہوتی ہے ۔
فورمز کے مقابلے میں ان سوشل سائٹس پر ’ رسپانس ‘ بھی زیادہ ملتا ہے ، اور انہیں استعمال کرنا بھی نسبتا آسان ہوتا ہے ۔
سوشل میڈیا تحقیقی سنٹرز کے عنوان سے میں نے ایک تحریر لکھی تھی ، جس میں اپنا تجربہ اور مشاہدہ کی بنا پر تجویز پیش کی تھی ۔