• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سونے کی قیمت میں اضافہ اور زکوٰۃ کی مالیت

شمولیت
نومبر 13، 2019
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
28
السلام علیکم و رحمة الله تعالى وبركاته

میں نے زکوٰۃ کی ادائیگی کے لئے سونے کے موجودہ نرخ کا حساب لگایا. لیکن ابھی میں زکوۃ ادا کر رہا تھا کہ سونے کی قیمت زیادہ ہو گئی.
میرا سوال یہ ہے کہ میں نے پہلے جو تخمینہ لگایا تھا، اس کے مطابق زکوٰۃ ادا کروں گا، یا سونے کی نئی قیمت کے حساب سے زکوٰۃ کی ادائیگی کروں گا؟
براہ مہربانی رہنمائی فرمائیں.
@اسحاق سلفی
 
شمولیت
جون 05، 2018
پیغامات
277
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
79
.

زیورات کی زکوۃ قیمت خرید پر یا موجودہ قیمت پر؟


سوال
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا زیورات کی قیمت خرید پر زکوۃنکالنا جائز ہے یا ان کی زکوۃ نکالتے وقت ان کے وزن کی موجودہ قیمت پر زکوۃ ادا کرنا ضروری ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زیورات کی زکوۃ ان کی قیمت خرید کے مطابق نہیں نکالی جائے گی بلکہ سال گزرنے پر ان کے وزن کی موجودہ قیمت پر زکوۃ واجب ہو گی۔
(سعودی فتویٰ کمیٹی)

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

عورتوں کےلیے صرف
صفحہ نمبر 241
محدث فتویٰ

https://telegram.me/salafitehqiqikutub/3537

.
 
Top