محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,801
- پوائنٹ
- 1,069
ترجمہ ::
اے آسمانوں اور زمینوں کے رب! اے ہمارے رب ! اے ہر چیز کے رب! زمین چیر کر دانے اور گٹھلی سے پودے اگانے والے ، توراۃ، انجیل اور قرآن نازل کرنے والے، اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں ہرشر والی چیز کے شر سے، تو ہی ہر شر وفساد کی پیشانی اپنی گرفت میں لے سکتاہے۔تو ہی سب سے پہلے ہے تجھ سے پہلے کوئی چیز نہیں ہے، توہی سب سے آخر ہے، تیرے بعد کوئی چیز نہیں ہے، تو سب سے ظاہر ( اوپر) ہے تیرے اوپر کوئی چیز نہیں ہے، تو باطن (نیچے وپوشیدہ) ہے تیرے سے نیچے کوئی چیز نہیں ہے ، مجھ پر جو قرض ہے اسے تو ادا کر دے اور تو مجھے محتاجی سے نکال کر غنی کردے