• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سکول ڈائری

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔اس تھریڈ میں میں آپ کے ساتھ شیئر کروں گی وہ باتیں جو میرے سکول میں ہوتی ہیں اور میں شیئر کرنا چاہتی ہوں ویسے تو میں سکول سے آتے ہی امی کو سب کچھ بتا دیتی ہوں کہ آج کیا ہواتھا ۔۔۔آپ سب بھی اپنی امی سےباتیں شیئر کیا کریں یہ بہت اچھی بات ہوتی ہے لیکن ہر کوئی یہ کہتا ہے گھر کیوں جا کر بتا تے ہو جہاں کی بات ہے وہاں رکھو گھر میں مت بتا یا کرو لیکن مجھے کوئی روک سکتا ہے۔۔۔۔۔؟:)

دوستوں کا انتخاب اچھا کریں

آپ کی شخصیت آپ کے دوستوں سے پہچان لی جاتی ہے اگر آپ کے برے دوست ہوں گے تو کوئی نیا آنے والا آپ سے آپ کے دوستوں کی وجہ سے بد ظن ہوجائے گا اگر اچھے دوست ہوں گے تو ہر کوئی اپنے دل میں آپ کی عزت کرے گا

میرا سکول میں آج پہلا دن ہے اور مجھے اپنی دوست الماس کا شدت سے انتظار ہے کیونکہ مجھےاسے ملے ہوئے دو سال ہوگئے ہیں ۔یہاں آنے کے بعد ام ہانی اور الماس ہی میری سہیلیاں بنی تھیں۔ الماس اورمیں بہت باتیں کرتے تھے ۔نماز پر ،روزے پر اور ہر دینی معاملے پر جو بات مجھے نہیں پتا ہوتی تھی وہ الماس مجھے بتا تی تھی اورجو بات اسے نہیں پتا تھی میں اسے بتا تی تھی ۔پھر الماس میرے گھر بہت کم آنے لگی اور پھرآنا ہی بند ہو گئی۔مجھے الماس بہت اچھی لگتی تھی اس لیے الماس کا رتبہ میرے دل سےنہیں نکلا تھا۔۔۔ ۔میڈم نے بتایا کہ آج الماس نہیں آئے گی ایک طالبہ ثانیہ میرے پاس آئی اور مجھ سے باتیں کرنے لگی ۔اس نے مجھے بتایا کہ الماس میری سہیلی ہےمیں نے بھی اسے بتایا کہ الماس میری بہت اچھی دوست ہے لیکن مجھے اسے ملے ہوئے دو سال ہو گئے ہیں ۔تھوڑی دیر بعد ثانیہ کی دوست آگئی اور وہ اس سے گانوں کی اور ڈراموں کی فلموں کی باتیں کرنے لگی اس کی باتیں ہی نہیں رکیں۔۔۔ مجھے بہت دکھ ہوا مگرآج میرا پہلا دن تھا میں اس لیے میں نے اسے کچھ نہیں کہا ۔۔۔ میڈم آگئیں اور ہم پڑھنے لگے لیکن جب میڈم کمرے سے باہر جاتیں،ان کی عجیب وغریب باتیں شروع ہوجاتی ۔۔۔۔اسی طرح ہمیں چھٹی ہو گئی ۔۔۔اگلے دن میں سکول گئی اس دن بھی الماس نہ آئی ۔۔۔لیکن الماس کی سہیلی ثانیہ کی کل والی ہی باتیں جاری تھیں میں چپ کر کے سنتی رہی ۔میں نے سوچا الماس آئے گی تو میں اور الماس اسے مل کر سمجھائیں گے ۔۔۔۔۔ وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلا اور چھٹی ہو گئی لیکن مجھے ثانیہ کی باتوں سے اندازہ ہو گیا کہ الماس بہت تبدیل ہو گئی ہے ۔
اگلے دن جب میں گئی تو تھوڑی دیر بعد الماس سکول آ گئی ۔۔۔۔ الماس نےمجھ سے بہت گرم جوشی سے سلام لی میں نے جواب دیا،
باتیں کر رہے تھے کہ ثانیہ آگئی، الماس اس سے بھی بہت خوش ہو کر ملی اتنے میں اسمبلی کی بیل ہو گئی اور ہم اوپر چل دیئے،جب ہم تینوں نیچےآئے تو جس بات کا مجھے ڈر تھا وہی ہوا الماس اور ثانیہ جو فلموں ،ڈراموں، گانوں کی باتیں کرنے لگے اور شروع سے آخر تک پوری کہانی ایک دوسرے کو سنانے شروع ہو گئیں اس کے کپڑے ایسے تھے ،اس کے جوتے ایسے تھے، اس کے بال ایسے تھے ،کتنی اچھی لگ رہی تھی اور ال بل۔۔گھڑی کی سوئی 7:30 سے 11:30تک چلی گئی پر ان کی باتیں نہ ختم ہوئیں جب مجھ سے نہ رہا گیا تو میں نے الماس سے کہا ّ"الماس آپ کو اتنی معلومات کسی صحابی کے بارے میں ہیں؟" فورا بولی "ہاں یوسف علیہ السلام وہ بہت خوبصورت تھے۔" ۔۔۔ "الماس میں نے نبی کے بارے میں نہیں پوچھا صحابی کے بارے میں پوچھا ہے۔"
"ہاں سیدنا عمررضی اللہ عنہ"
میں نے پوچھا" ان کا مزاج کیسا تھا؟"
"وہ ہر کسی کے ساتھ مل کر رہتے تھے۔۔۔۔"اس نے جواب دیا۔
"ان کا مزاج گرم تھا۔"
"ہاں ہاں انھوں نے اپنی بہن کو بھی مارا تھا جب وہ قرآن پڑھ رہی تھیں" اب کی بار ثانیہ بولی۔
"الماس تم ایسی تو نہیں تھی ۔"میں نے کہا
"ہاں بس نا وہ ثانیہ نے مجھے خراب کیا ہے ۔۔"
"نہیں الماس !۔۔۔۔۔۔۔وہ نا ں۔۔۔۔۔خنساء کچھ لڑکیاں سکول میں آئی تھیں ان کی وجہ سے میں اور الماس خراب ہو گئے ہیں ۔"
میں نے جب الماس کو سمجھایا تو الماس کچھ کچھ سمجھی لیکن ثانیہ آگے سے فٹا فٹ بولتی" یا ر انسان کی اپنی بھی کوئی رنگین دنیا ہوتی ہے "اور آہستہ آہستہ الماس نے بھی مجھ سے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ" رنگین دنیا بھی توہوتی ہے انسان کی۔"
اللہ ہم سب کو ایسی رنگین دنیا سے بچائے۔۔آمین
میں اب بھی الماس کو سمجھاتی ہوں پر اب وہ میری باتوں کا غصہ مناتی ہے صرف ثانیہ کی وجہ سے ۔۔۔۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ الماس بھی اسی لڑکے کی طرح واپس پلٹ آئے ۔۔۔۔۔آمین​
 
Top