• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سکول کونسا منتخب کیا جائے۔

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
عزیز بہن! آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے ۔۔۔میں کسی سکول کی منتظمہ نہیں ہوں
جزاک اللہ خیرا اختی۔۔۔تصحیح کے لیے شکریہ !

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے سکول کی ایک برانچ اسلام آباد میں سنی تھی۔۔معلوم نہیں سچ ہے کہ نہیں ؟؟اگر ہوا بھی تو سکل سکول کی طرح فیس بہت زیادہ ہو گی۔۔اسلام آباد میں ایمز سکول سسٹم بھی اسی حوالے بہت اچھا ہے۔۔
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
بنت احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ سے اسی متعلق بات ہوئی تھی۔انہوں نے سکل نامی سکول کا تذکرہ کیا تھا۔وہ اس سے بہت مطمئن تھیں اور اس سکول میں اپنے بچوں کو پڑھانے کا تجربہ بھی رکھتی تھیں۔
فی سٹرکچر بہت زیادہ ہے۔۔
بہن، کیا آپ مجھے بتا سکتی ہیں کہ سکل سکول کی ایڈمینسٹریشن سلفی العقیدہ دینی تربیت کرتی ہے یا مقلدانہ دینی تربیت ہے؟
دراصل صرف سلیبس ہی سب کچھ نہیں ہوتا، وگرنہ عام گلی محلوں میں دو چار سو فیس لے کر آکسفورڈ کا سلیبس پڑھانے والے سکولز بھی مل جاتے ہیں،
ویسے دارلسلام سکول کا بھی آغاز ہو چکا ہے لیکن یہ انکا پہلا قدم ہے ابھی پہلے ایڈمیشنز ہو رہے ہیں۔
 

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
سکلز سکول والے میرے تجزیہ کیمطابق اہل حدیث نہیں ھیں،

ایک نیا سکول کھلا ھے، انکی باتیں اور مشن تو بہت اچھا ھے، بلکہ آئیڈیل بھی کہا جاسکتا ھے، لیکن مہنگا بہت ھے، سکلز کی طرح یہ بھی امیروں کے لیئے بنایا گیا سکول ھے،
دین انٹرنیشنل سکول کے نام سے یہ سکول جام شیریں پارک کے ساتھ ھی ایک گھر کے اندر بنایا گیا ھے،نزد فردوس مارکیٹ گلبرگ،
التربیہ انٹرنیشنل کا ترتیب دیا گیا اسلامی نصاب پڑھایا جاتا ھے، جو کہ عین اسلامی تعلیمات کے مطابق تیار کیا گیا ھے، گریڈ ون تک کے بچوں کا دداخلہ ھوتا ھے، اس سے بڑے بچوں کو داخل نہیں کرتے، کیونکہ ان کے بقول انکے سکول میں عریبک اور انگلش بولی جاتی ھے اور انکا نصاب اس طرح کا ھے کہ درمیان والی کلاسز میں داخل ھونے والا بچہ چل نہیں سکتا، اس سے پہلے یہ سکول کراچی میں چل رھا ھے،
چودہ پندرہ ھزار ماہانہ فیس اور بچے کے باقی اخرجات اسکے علاوہ ھیں
 

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
@ابن حسیم بھائی بچوں کے سکول کا یہ ایک بہت ھی کھٹن اور پریشان کن معاملہ ھے، بعض اوقات تو ذہنی طور پر اذیت ھونا شروع ھو جاتی ھے،
اللہ کریم کوئی آسانی پیدا کرے
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

دین انٹرنیشنل سکول، گریڈ ون تک کے بچوں کا داخلہ ھوتا ھے، اس سے بڑے بچوں کو داخل نہیں کرتے، کیونکہ ان کے بقول انکے سکول میں عریبک اور انگلش بولی جاتی ھے اور انکا نصاب اس طرح کا ھے کہ درمیان والی کلاسز میں داخل ھونے والا بچہ چل نہیں سکتا،
گریڈ ون میں داخلہ اور اپر گریڈ ۔۔۔۔؟ پاکستان میں ایسا بہت سے سکولوں میں ھے، یہاں داخلہ کروانے کی بجائے سوچ کی ضرورت ھے۔

بیرون ممالک سے آئے، برطانیہ کے کسی بھی شہر، گاؤں اور گراں سے کسی بھی سکول میں بغیر پاسپورٹ اور ویزہ کے بچہ داخل کروانے چلے جائیں جس پر صرف پیدائشی پرچی چاہے اردو پرنٹ ہی کیوں نہ ہو، ارلی ایئر سے لے کر جی سی ایس تک بغیر کسی ٹیسٹ اور زبان کی پاپندی کے آسانی سے داخلہ دیا جاتا ھے، تعلیمی نظام ایسا کہ بچہ خود بخود چلتا ھے۔

والسلام
 
Top