جزاک اللہ خیرا عامر بھائی
میں آپ سے بالکل متفق ہوں، کسی بھی انسان سے اختلاف کی یہ صورت ہرگز درست نہیں، اور نہ ہی ان چیزوں پر توجہ کی ضرورت ہے، اگر کوئی بریلوی اپنے آپ کو کتا کہتے ہوئے نظر آئے یا اس بات میں فخر محسوس کرے تو اسے بتائیں کہ اللہ نے انسانوں کو احسن التقویم میں پیدا کیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ﴿٤﴾۔۔۔سورة التين
ترجمه: یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا
اور اللہ نے بنی آدم کو عزت عطا کی ہے
وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ۔۔۔سورۃ الاسراء
ترجمہ: یقیناً ہم نے اوﻻد آدم کو بڑی عزت دی
لہذا آپ اپنے آپ کو ایک نجس مخلوق سے تشبیہ نہ دیں بلکہ انسان بننے میں اللہ کا شکر ادا کریں اور اپنے عقیدے کی بالخصوص اصلاح کریں۔ کیونکہ اگر آپ کے اندر شرک کی گندگی موجود رہی تو آپ انسان ہوتے ہوئے بھی ان نجس مخلوق سے گئے گزرے ہیں÷ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ۔۔۔سورة التوبه
ترجمه: اے ایمان والو! بے شک مشرک بالکل ہی ناپاک ہیں
اس کے لئے ضرروی ہے کہ آپ اپنے عقیدے کی اصلاح پر بھرپور توجہ دیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہدایت عطا فرمائے آمین