باذوق
رکن
- شمولیت
- فروری 16، 2011
- پیغامات
- 888
- ری ایکشن اسکور
- 4,011
- پوائنٹ
- 289
کسی بھی نوجوان لڑکے یا لڑکی کی زندگی میں شادی کا تصور ایک انتہائی خوش آئیند و مسرت خیز تصور ہوتا ہے۔ ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی تعبیر بھی اس کے حسین خوابوں کی طرح ہو۔
البتہ ہمارے مسلم معاشرے میں مذہب سے کچھ نہ کچھ حد تک لگاؤ رکھنے والے نوجوانوں کی ایک خواہش یہ بھی ہوتی ہے کہ شبِ زفاف (سہاگ رات) سے قبل یا بعد کے آداب یا مسائل کے حل کا ادراک اس کو سنت مطہرة کی روشنی میں حاصل رہے۔
یوں تو اس ضمن میں عربی میں بہت سی مفید کتب لکھی گئی ہیں جنہیں گوگل پر "تحفة العروس" یا "تحفة العروسين" لکھ کر تلاش کیا جا سکتا ہے۔ انہی میں سے ایک کتاب محمد الاستنبولی کی بھی رہی ہے جس کا اردو ترجمہ ایک زمانے سے اردو داں طبقہ میں مقبول رہا ہے۔ اردو میں بھی یہ کتاب "تحفة العروس" ہی کے نام سے شائع ہوئی ہے۔ کچھ اور بھی اردو کتب ہیں جن کے نام اس وقت مجھے یاد نہیں آ رہے۔
مگر برصغیری معاشرے میں عموماً پریم شاستر ، کوک شاستر ، گربھ شاستر جیسی محزب الاخلاق اور بازاری زبان پر مبنی ، بھڑکتے جذبات کو وقتی تسکین پہنچانے والی کتب کا چلن زیادہ رہا ہے۔ ایسے مواد کو پڑھ کر نوجوان کچھ سیکھے یا نہ سیکھے لیکن مذہب و اخلاقیات سے دور ضرور ہوتا جاتا ہے۔
سہاگ رات ۔۔۔۔ کسی نوجوان کی زندگی میں آنے والی ایک خوشگوار حقیقت اگر ہے تو ایک ایسا نازک موضوع بھی ہے جس کے بارے میں اور جس کے مسائل کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عموماً ہمارے مسلم معاشرے میں جھجھک محسوس کی جاتی ہے۔
بلاشبہ انسانی زندگی کا کوئی رُخ یا کوئی موضوع ایسا نہیں ہے جس پر کتاب و سنت سے یقینی رہنمائی نہ ملتی ہو۔ یہی وجہ ہے کہ جب عصر حاضر کے محدث نبیل علامہ ناصر الدین البانی رحمتہ اللہ علیہ سے ان کے ایک دوست نے اپنی شادی کے موقع پر ان سے ایک کتاب کا تقاضا کیا تو علامہ علیہ الرحمة نے وقت کی قلت کے باوجود ایک ایسی مفید کتاب کو تحریر کیا جس میں سہاگ رات سے قبل اور بعد میں پیش آنے والے مسائل اور مباشرت کے آداب کو کتاب و سنت کی رہنمائی سے واضح کرنے کی موثر کوشش کی گئی ہے۔
شیخ موصوف نے اس نازک موضوع پر ایسی پاکیزہ اور اعلٰی معلومات بہم پہنچائی ہیں جن کی بنیاد اللہ تعالٰی کا مقدس کلام اور رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان اطہر سے نکلے ہوئے محبوب ترین الفاظ ہیں۔
عربی زبان میں اصل کتاب کا نام آداب الزفاف في السنة المطهرة ہے اور جو نیچے دئے گئے ربط سے ورڈ فائل کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔
چونکہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ عرب کے معاشرے اور برصغیری رہن سہن میں بہت سا فرق ہے لہذا اس پوری کتاب کا جوں کا توں اردو ترجمہ کئے جانے کے بجائے فاضل مترجم نے اردو داں قاری کے لیے درج ذیل آسانیاں فراہم کی ہیں :
** بعض مقامات پر ترجمہ کے بجائے مفہوم کا سہارا لیا گیا
** طویل اور علمی قسم کے مباحث کو نظرانداز کیا گیا
** مشکل الفاظ کی تشریح کی گئی
** کسی حدیث کے تمام حوالوں کو درج کرنے کے بجائے صرف معروف کتب کے حوالے دئے گئے
** تمام حوالہ جات بعینہ وہی نقل کئے گئے جو شیخ البانی کی اصل عربی کتاب میں ہیں
امید کی جاتی ہے کہ شادی کرنے والے نوجوان اس کتاب سے مناسب رہنمائی لینے کے قابل ہو جائیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس کو جلد از جلد اردو یونیکوڈ میں بھی پبلش کیا جائے۔
ڈاؤن لوڈ روابط :
عربی کتاب : آداب الزفاف في السنة المطهرة
- ورڈ فائل
- صفحات:44
- 52 کیلوبائیٹس
ڈاؤن لوڈ لنک
اردو کتاب : سنتِ مطہرة اور آدابِ مباشرت
تالیف : علامہ ناصر الدین البانی (رحمة اللہ)
اردو ترجمہ : محمد اختر صدیق
ناشر : مکتبہ اسلامیہ ، لاہور
صفحات : 90
پ-ڈ-ف فائل سائز : 2.65 میگابائیٹس