• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی زندگی کے سنہرے واقعات

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی زندگی کے سنہرے واقعات

مصنف کا نام
عبدالمالک مجاہد

ناشر
مکتبہ دارالسلام

1 (2).jpg

تبصرہ

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے افضل ہیں ۔اور آپ کی تمام زندگی اسلام کی سربلندی کے لیے وقف تھی۔آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معتمد ترین رفیق اور اسلام کے عظیم داعی اور مبلغ تھے۔جنہوں نے اسلامی کرنوں کی ضیاع پاشیوں کے ساتھ ہی اسلام قبول کیا اور مردوں میں سے سب سے پہلے انہیں ہی اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل ہوا۔اور تادم مرگ آپ کی اسلام سے شدید وابستگی رہی ۔حتی کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں یہ بات معروف تھی کہ امت کے افضل بزرگ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔اور ان کی اسلامی خدمات کا اعتراف خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیا۔ایسی عظیم شخصیت کی سیرت نگاری امتیوں کے لیے رشد وہدایت کا باعث ہے۔ان کی سیرت وکردار سے واقفیت حاصل کرنا اور ان جیسی خدمات انجام دینے کی کوشش کرنا ہر مسلمان کا حق ہے۔ان کی سیرت نگاری پر کئی کتب دستیاب ہیں اور اس کو مزید متعارف کروانے کے لیے مولانا عبدالمالک مجاہد ڈائریکٹر دارالسلام نے اپنا حصہ ڈال کر ایمانی محبت اور صحابہ کرام سے دلی وابستگی کا ثبوت دیا ہے۔کتاب طباعت کے تمام محاسن سے مزین ہے البتہ واقعات کی مکمل تحقیق میں تشنگی باقی ہے۔اس کتاب کا مطالعہ نہایت معلومات افزا اور ایمان میں اضافے کا باعث ہے۔(ف۔ر)
کتاب سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی زندگی کے سنہرے واقعات کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited by a moderator:

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,133
پوائنٹ
412
جناب @عبد الرشید صاحب!
فوٹو بہت غلط ھے. آپ دھیان دیں. تبصرہ سے جسٹ اوپر والا فوٹو بدلیں.
جزاک اللہ خیرا.
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
جناب @عبد الرشید صاحب!
فوٹو بہت غلط ھے. آپ دھیان دیں. تبصرہ سے جسٹ اوپر والا فوٹو بدلیں.
جزاک اللہ خیرا.
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم عمر اثری بھائی!
آپ کے موبائل سے جو فوٹو آپ کو نظر آرہی ہے، وہی فوٹو مجھے پرسوں اپنے موبائل سے نظر آئی تھی۔ میں بہت حیران ہوا کہ یہ معاملہ کیا ہے۔۔۔خیر !!۔۔میں نے محترم شیخ @خضر حیات صاحب کو آگاہ کیا تو انہوں نے دیکھ کر بتایا کہ انہیں تو کتاب کا ٹائٹل ہی نظر آرہا ہے۔۔پھر محترم @شاکر بھائی کو بتایا تو اُنہیں بھی وہی فوٹو نظر آئی جو مجھے اور آپ کو نظر آچکی ہے۔۔کل دفتر پہنچ کر میں نے کمپیوٹر پر چیک کیا تو مجھے کتاب کا ٹائٹل ہی نظر آیا۔۔۔ اور پھر گھر جاکر موبائل پر چیک کیا تو مجھے وہ فوٹو غائب ملی اور کتاب کا ٹائٹل ہی نظر آیا۔۔پھر میں نے سوچا کہ اس کے نیچے تبصرہ "جزاک اللہ خیرا" کروں تا کہ یہ دھاگہ تازہ ہوجائے اور مزید اراکین کی رائے آجائے۔۔جس کے نتیجے میں آپ کی رائے آئی۔۔کیا اب بھی وہی فوٹو نظر آرہی ہے؟
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم عمر اثری بھائی!
آپ کے موبائل سے جو فوٹو آپ کو نظر آرہی ہے، وہی فوٹو مجھے پرسوں اپنے موبائل سے نظر آئی تھی۔ میں بہت حیران ہوا کہ یہ معاملہ کیا ہے۔۔۔خیر !!۔۔میں نے محترم شیخ @خضر حیات صاحب کو آگاہ کیا تو انہوں نے دیکھ کر بتایا کہ انہیں تو کتاب کا ٹائٹل ہی نظر آرہا ہے۔۔پھر محترم @شاکر بھائی کو بتایا تو اُنہیں بھی وہی فوٹو نظر آئی جو مجھے اور آپ کو نظر آچکی ہے۔۔کل دفتر پہنچ کر میں نے کمپیوٹر پر چیک کیا تو مجھے کتاب کا ٹائٹل ہی نظر آیا۔۔۔ اور پھر گھر جاکر موبائل پر چیک کیا تو مجھے وہ فوٹو غائب ملی اور کتاب کا ٹائٹل ہی نظر آیا۔۔پھر میں نے سوچا کہ اس کے نیچے تبصرہ "جزاک اللہ خیرا" کروں تا کہ یہ دھاگہ تازہ ہوجائے اور مزید ارکین کی رائے آجائے۔۔جس کے نتیجے میں آپ کی رائے آئی۔۔کیا اب بھی وہی فوٹو نظر آرہی ہے؟
مجہے تو صرف ٹائٹل نظر آیا اور بس
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,133
پوائنٹ
412
ڈاؤنلوڈ کرنے کے لۓ کلک کیا تو لکھا آرھا ھیکہ معذرت آپکا مطلوبہ صفحہ نہیں مل سکا
 
Top