• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سید عطا اللہ شاہ بخاری کا نعت کم خطبہ اور ایک سوال!

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
اسلام علیکم،
لنک میں دیا ہوا خطبہ سنیں، اور کوئی بھائی بتائے کہ اس میں کچھ ایسا ویسا تو کچھ نہیں نا، جو قرآن و حدیث کے خلاف ہو، کیونکہ مجھے یہ نشید دراصل بہت اچھی لگی اس لیے۔
اور اگر کسی کے عطا اللہ شاہ صاحب کے بارے میں کچھ معلومات ہوں تو بھی ضرور مطلع کریں۔ جزاک اللہ خیرا
http://www.youtube.com/watch?v=728ax965eok&feature=related
 

Ukashah

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
53
ری ایکشن اسکور
214
پوائنٹ
65
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
لنک میں دیا ہوا خطبہ سنیں، اور کوئی بھائی بتائے کہ اس میں کچھ ایسا ویسا تو کچھ نہیں نا، جو قرآن و حدیث کے خلاف ہو،
غیر مسنون اور ناقابل فہم خطبہ ۔ معلوم نہیں کہ امیر شریعت نے یہ خطبہ کہاں سے لیا ۔ اس کو یاد کرنے کی کوشش نہ کریں ،مسنون خطبے پڑھیے اور اناشیدکی طرح یاد کیجئے ۔

ویسے اگر نیند نہ آرہی ہو تو اس خطبے کو سن کر سو سکتے ہیں ۔ کیونکہ امیر شریعت اس خطبے کو اسی مقصد کے لیے پڑھتے تھے ۔ اللہ اعلم ۔ : )
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
معلوم نہیں کہ امیر شریعت نے یہ خطبہ کہاں سے لیا ۔
ويڈیو کا جو ربط دیا گیا ہے اس کے نیچے تین اقوال تو ہو چکے ہیں اور چوتھا اگر اس کے عنوان میں مذکور نام بھی شامل کر لیا جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ
اختلف العلماء فی نسبۃ ہذہ الخطبۃ علی أربعۃ أقوال ۔۔۔

خطبہ کا متن موافق شریعت ہے یا مخالف شریعت ؟ اس کے بارے میں کچھ کہنا بہت مشکل ہے ۔ کیونکہ تقریبا اکثر الفاظ مجمل و مبہم ہیں اگر کوئی بھائی اس کی وضاحت کر سکتا ہو تو بہتر رائے قائم کی جا سکتی ہے ۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عزیز بھائی
ہمارے بھائیوں کی کاوشیں ہیں۔اللہ ان کو ہدایت دے۔ویسے ایک بات حیران کرنے والی ہے کہ شاہ صاحب کے دور میں اتنی اعلی ریکارڈنگ سسٹم تو نہیں ہوتا تھا ؟ تو یہ خطبہ کیسے اتنی اچھی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔؟ اس لنک پر بھی ایک تقریر شاہ صاحب کی ہے یا شاہ صاحب کی طرف منسوب کی گئی ہے۔دونوں کی ریکارڈنگ اور آواز میں مجھے تو زمین آسمان کا فرق لگتا ہے۔
میں حیران ہوں کہ اس طرح کی حرکت کرنے کی ضرورت کیا تھی ؟ کیا تحریف شریعت کے ساتھ اب فوت شدہ علماء کی تقاریر میں بھی تحریفات شروع ہوگئی ہیں اور کسی کی تقریر کسی کی طرف منسوب کی جارہی ہے۔
ویسے بھائیوں کو شاید معلوم ہی ہوگا قرآن کی اس فیصلے کا
’’لعنة الله علي الكاذبين‘‘
میں یہ نہیں کہتا کہ جھوٹ بولا گیا ہے۔کیونکہ آپ سب مجھ سے بہتر ہی جانتے ہیں۔پر جو بھی جھوٹ بولے وہ اس آیت کا مصداق ہے۔چاہے جہاں اور جیسے مرضی بولے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
میری معلومات کے مطابق قاری احمد سعید ملتانی کا ایک خطبہ شاہ صاحب رحمہ اللہ کی طرف منسوب کیا گیا ہے اورقاری احمد سعید ملتانی کا خطبہ میں نے لائیو بھی ان سے سنا ہوا ہے، اس کے الفاظ درست نہیں ہیں۔ یہ خطبہ اسما وصفات میں معتزلہ کے منہج پر ہے۔ قاری احمد سعید ملتانی کا تعلق جمعیت اشاعۃ التوحید والسنہ سے تھا اور بعد ازاں دیوبندی مماتی گروپ نے بھی اسے صحیح بخاری اور امام بخاری پر نقد کی وجہ سے اپنی جماعت سے خارج کر دیا تھا اور اس نے علیحدہ جماعت بنا لی تھی۔
 
Top