• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سیرت النبی ﷺ پر مستند کتب

شمولیت
اگست 02، 2018
پیغامات
69
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
22
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ
کیا کوئی سیرت النبی ﷺ پر اسی کتاب ہے جو تحقیق و تخریج پر مبنی ہو؟ جس میں صحیح الاسناد روایت لی گئی ہو؟
ضعیف روایت سے مصنف نے اجتناب کیا ہو،
سیرت کی کتب میں اکثر دیکھنے کو ملتا ہے کہ اس میں ضعیف، موضوع روایت بھی ہوتی ہے اور ابن اسحاق، ابن ہشام کہہ کر جان چھوڑا لیتے ہیں یہی حال ہمارے الرحیق المختوم کا بھی ہے،
کوئی بھائی اس بارے میں رہنمائی کریں۔ اور ذیل میں دیئے گئے لنک کا بھی بتادیں۔
جزاک اللہ خیرا

https://darussalam.pk/books/biography/seerat-ul-nabi-2-vol/?utm_source=facebook&utm_medium=cpc&utm_campaign=carousel_prophets_stories_seerat_ul_nabi_2vols&fbclid=IwAR3a1ftaRFLOg54viwMCIP1X_mjX9oIHRJAtS1KKIt2SP6dHhArR8yxlB0w
 

مظاہر امیر

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 15، 2016
پیغامات
1,427
ری ایکشن اسکور
411
پوائنٹ
190
سیرت نبویﷺ پر سب سے بہترین کتاب شیخ صفی الرحمٰن مبارکپوریؒ کی الرحیق المختوم ہے ، فورم پر یونیکوڈ میں بھی موجود ہے اور کتاب و سنت پر پی ڈی ایف بھی ۔
صفی الرحمن مبارکپوری سیرت النبی کے موضوع پر لکھی گئی عالمی انعام یافتہ کتاب الرحیق المختوم کے مصنف ہیں۔(ویکی پیڈیا)
اسکے علاوہ دارالسلام کا ایک سیرت انسائکلوپیڈیا بھی ہے ، وہ بھی فورم پر موجود ہے پی ڈی ایف کے زمرے میں ۔
آپ کے مندرج لنک والی کتاب زیرمطالعہ نہیں رہی ، اس لئے اسکے حوالے سے کچھ کہہ نہیں سکتے ۔
 

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
میری ناقص معلومات کے مطابق سیرۃ النبی شبلی نعمانی اور سید سلمان ندوی مستند روایات سے مرتب کی گئی ہے۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سیرت پر دارالسلام کی جو کتاب آپ نے پوچھی ہے ،وہ ترجمہ کے ساتھ ابھی پی ڈی ایف نہیں آئی، اس کی اصل عربی کتاب تو واقعی تخریج کے ساتھ شائع ہے ، (السيرة النبوية في ضوء المصادر الأصلية )
یہاں دیکھئے عربی نسخہ موجود ہے

اس کے علاوہ سیرت النبی پر ایک اور کتاب جس میں صحیح اور سقیم کی وضاحت بھی ہے وہ ہے
صحیح السیرۃ النبویۃ
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
میری ناقص معلومات کے مطابق سیرۃ النبی شبلی نعمانی اور سید سلمان ندوی مستند روایات سے مرتب کی گئی ہے۔
اس کتاب میں بہ کثرت ضعیف روایات ہیں۔ اردو کتب سیرت میں ضعیف روایات کے عنوان سے ایک وقت میں کام کیا تھا، اس وقت اس کتاب سے بھی بہت ساری ضعیف روایات اکٹھی کی تھیں۔
افسوس وہ مقالہ محفوظ نہیں رہ سکا۔
کیا کوئی سیرت النبی ﷺ پر اسی کتاب ہے جو تحقیق و تخریج پر مبنی ہو؟ جس میں صحیح الاسناد روایت لی گئی ہو؟
ضعیف روایت سے مصنف نے اجتناب کیا ہو،
اس حوالے سے عربی زبان میں کئی ایک کاوشیں منظر عام پر آئی ہیں، ڈاکٹر اکرم ضیاء العمری اور ڈاکٹر مہدی رزق اللہ کی کتابوں کے اردو تراجم بھی ہوچکے ہیں۔ مؤخر الذکر کتاب محدث لائبریری میں ہے۔
ڈاکٹر صویانی نے بھی ایک کتاب لکھی ہے، جس کا اردو ترجمہ محدث لائبریری پر ہے۔
 
Top