محمد علی جواد
سینئر رکن
- شمولیت
- جولائی 18، 2012
- پیغامات
- 1,986
- ری ایکشن اسکور
- 1,553
- پوائنٹ
- 304
جزاک الله -ازواج مطہرات میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا علم و فضل کے لحاظ سے سب سے ممتاز ہیں۔حضرت ابو بکر ،حضرت عمر اور حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہما کے زمانہ میں فتوی دیتی تھیں اکابر صحابہ کرام علیہ الرضوان آپ کے علم و فضل کے معترف تھے اور مسائل میں آپ سے استفسار کرتے تھے۔ آپ رٖضی اللہ عنہا سے 2210 حدیثیں مروی ہیں جن میں سے 174حدیثوں پر امام بخاری اور امام مسلم رحمہم اﷲ نے اتفاق کیا۔امام بخاری علیہ الرحمہ نے منفرداً ان سے 54حدیثیں روایت کی ہیںاور امام مسلم علیہ الرحمہ نے 61 حدیثیں منفرد طور پر روایت کی ہیں ۔
تر مذی شریف کی حدیث میں ہے کہ صحابہ کرام علیہ الرضوان کو جب بھی کوئی مشکل مسئلہ درپیش ہوتا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی اس مسئلے کو حل فرماتی تھیں ۔تفسیر حدیث ،اسرار شریعت ،خطابت ،ادب اور انساب میں آپ کو کمال حاصل تھا علماء کرام فرماتے ہیں کہ اگر دین کے چار حصے کئے جائیں تو ایک حصہ ہمیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ملا ہے ۔
رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ۚ
الله ان سے راضی ہوا اور وہ الله سے راضی ہوے-