• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سیرت حسین رضی اللہ عنہ مع سانحہ کربلا

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667



تبصرہ
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے دور میں وقوع پذیر ہونے والے واقعات کے متعلق کچھ لکھنا تنے ہوئے رسے پر چلنے کے مترادف ہے۔ذرا سا توازن بگڑنے سے انسان کسی گہری کھائی میں گر سکتا ہے۔یہ موضوع جتنا حساس ہے اس میں اتنی ہی بے احتیاطی برتی گئی ہے۔ایک طرف تو لوگ اس حد تک چلے گئے ہیں کہ سیدہ عائشہ ،سیدنا طلحہ،سیدنا زبیر،سیدنا معاویہ،سیدنا عمرو بن عاص اور سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ پر تنقید کے نشتر چلاتے ہیں تو دوسری طرف اس حد تک جا پہنچے ہیں کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو باغی قرار دے دیا ہے۔ان کی دیدہ دلیری دیکھئے کہ وہ یہ کہتے ہوئے بھی نہیں چوکتے کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا مقصد محض دنیاوی اقتدار کا حصول تھا۔حالانکہ یہ درست نہیں ہے۔اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ جنگ جمل ،جنگ صفین اور واقعہ کربلا ایک ہی سلسلے کی مختلف کڑیاں ہیں اور یہ اسی فتنے کا تسلسل ہے جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت سے شروع ہوا اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں پروان چڑھا۔زیر تبصرہ کتاب ’’ سیرت حسین رضی اللہ عنہ مع سانحہ کربلا ‘‘مسلم پبلیکیشنز کے مدیر محترم نعمان فاروقی کے والد گرامی ماہنامہ ضیائے حدیث کے بانی وسابق چیف ایڈیٹر مولانا حکیم محمد ادریس فاروقیکی تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے افراط وتفریط سے بچتے ہوئے نہایت اعتدال اور توازن کے ساتھ سیدنا حسین کی سیرت اور واقعہ کربلا کو بیان فرمایا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔(آمین) موصوف کے فرزند ارجمند محترم مولانا محمدنعمان فاروقی( فاضل مرکز الدعوہ السلفیہ، ستیانہ بنگلہ) ایک جید عالم دین اور اچھے مضمون نگار ہیں طویل عرصہ سے دارالسلام ،لاہور میں سینئر ریسرچ سکالر کے فرائض انجام دینے کے علاوہ اپنے والدگرامی کے جاری کردہ ماہنامہ ضیائےکے بطور ایڈیٹر اور مسلم پبلی کیشنز کے بطور مدیر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔کتاب ہذا انہوں نے بطور ہدیہ لائبریری کے لیے عنائیت کی ہےیہ کتاب اپنے موضوع پرمنفرد اہمیت کی حامل ہے حالیہ ایام میں ہر ایک کےلیے اس کا مطالعہ کرنا از حد ضروری ہے ۔لہذا افادہ عام کےلیےاسے فوری پبلش کیا گیا ہے۔ ( راسخ)
 
Last edited by a moderator:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
تقاریظ
مولانا محمد ادریس فاروقی
عرض ناشر
حرف اول
باب اول ولادت با سعادت اور تعلیم و تربیت
باب دوم سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اور عہد صحابہ رضی اللہ عنہم
باب سوم سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب
حلیہ مبارک
باب چہارم سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی خلافت
باب پنجم یزید کی ولی عہدی کا مسئلہ
باب ششم حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی مکہ روانگی اور سانحہ کربلا
باب ہفتم حادثہ کربلا کے بنیادی مجرم اور یزید کا تاثر و تاسف
باب ہشتم فلسفہ شہادت حسین رضی اللہ عنہ
باب نہم قاتلین حسین رضی اللہ عنہ کا عبرتناک انجام اور اصلاح طلب پہلو
باب دہم شیعہ سنی عقائد و نظریات میں فرق
گیارہواں باب اہل تشیع ان کی اقسام اور بارہ ائمہ کا تعارف
بارہواں باب حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی ازواج و اولاد
تیرہواں باب حضرت حسین رضی اللہ عنہ غیروں کی نظر میں
مصادر و مراجع
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مندرجہ بالا کتاب لنک میں موجود ہی نہیں ہے جناب عالی اس کا کوئی حل تو بتائیں ؟؟؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب!
اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
http://kitabosunnat.com/kutub-library/seerat-e-hussain-r-a-ma-saniha-karbla
اوپر بھی تدوين كردى گئی ہے۔
 
Top