عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
سیرت طیبہ رحمت دارین صلی اللہ علیہ وسلم
مصنف
طالب ہاشمی
ناشر
القمر انٹر پرائزر غزنی سٹریٹ لاہور
تبصرہسیرت طیبہ رحمت دارین صلی اللہ علیہ وسلم
مصنف
طالب ہاشمی
ناشر
القمر انٹر پرائزر غزنی سٹریٹ لاہور
فخر بنی آدم رسول الثقلین شافع روزِ محشر ساقی کوثر حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ ایک موضوع ہے جس پر دنیا کی مختلف زبانوں میں اب تک بے شمار کتابیں لکھی جاچکی ہیں ۔اور سیرت طیبہ کا یہ ہر دلعزیز موضوع گلشنِ سدابہار کی طرح ہے ۔جسے شاعرِ اسلام سیدنا حسان بن ثابت سے لے کر آج تک پوری اسلامی تاریخ میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کے جملہ گوشوں پر مسلسل کہااور لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا جاتا رہے گا۔اس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے کہ اس پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے گا۔ دنیا کی کئی زبانوں میں بالخصوص عربی اردو میں بے شمار سیرت نگار وں نے سیرت النبی ﷺ پر کتب تالیف کی ہیں۔ اردو زبان میں سرت النبی از شبلی نعمانی ، رحمۃللعالمین از قاضی سلیمان منصور پوری اور مقابلہ سیرت نویسی میں دنیا بھر میں اول آنے والی کتاب الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمن مبارکپوری کو بہت قبول عام حاصل ہوا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’سیرت رحمت دارین ﷺ‘‘ سیرت النبی ﷺ پر جناب طالب الہاشمی کی اہم کتاب ہے ۔موصوف کی سیرت پاک کے مختلف پہلوؤں پر اس کتاب کے علاوہ بھی سات کتب(اخلاق پیمبری،معجزات سرور کونین، ارشادات دانائے کونین،و فودِ عرب بارگاہِ نبوی میں، ہمارے رسول پاکﷺ،جنت کے پھول،حسنت جمیع خصالہٖ) منظر عام آچکی ہیں ۔ کتاب ہذا تین سال کی محنت شاقّہ کے بعد پایۂ تکمیل کو پہنچی۔اس کتاب میں مصنف مرحوم نے نبی کریم ﷺ کی حیات اقدس کےتمام اہم واقعات کا احاطہ کرنے کی سعی کی ہے ۔ یہ کتا ب نوجوان نسل کے لیے سر مایہ ہدایت ہے اگرچہ اس سے ہر عمر کا انسان یکساں کسبِ فیض کر سکتاہے۔ متوسط کتب سیرت میں یہ کتاب ایک اہم حیثیت رکھتی ہے۔اللہ تعالیٰ تمام اہل ایمان کو نبیﷺکی سیرت کو اپنانے کی توفیق عطافرمائے (آمین) (م۔ا)