عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
ترتیب وتخریج
ناشر
صحیح بخاری کو قرآن مجید کے بعد علوم اسلامیہ کی سب سے صحیح ترین کتاب ہونے کا شرف حاصل ہے۔ ظاہر سی بات ہے ایسی کتاب مرتب کرنے والا بھی کوئی عام شخص نہیں ہوسکتا۔ اس کی سوانح پر نظر دوڑانے سے اندازہ ہوتا ہے کہ واقعی وہ بہت خاص تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ہر دور میں امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت و سوانح اور فضائل و مناقب پر بہت کچھ لکھا جاتا رہا۔ ان کی صحیح بخاری پر بھی بہت سارا علمی کام ہوا اور ہو رہا ہے۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور صحیح بخاری پر اب تک اردو میں جو کام ہوا ان میں مولانا عبدالسلام مبارکپوری کی زیر نظر کتاب بہت نمایاں ہے۔ کتاب کی اہمیت کے پیش نظر ہم اس پر مولانا سید سلیمان ندوی کاتبصرہ نقل کیے دیتے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں: امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کو عالم اسلام میں جو اہمیت حاصل ہے، محتاج بیان نہیں۔ ضرورت تھی کہ امام ممدوح کی سیرت، تصنیفات اور اجتہادات پر ہماری زبان میں کوئی مستقل کتاب لکھی جائے۔ ہم نہایت خوش ہیں کہ مولانا عبدالسلام صاحب مبارک پوری نے اس فرض کو نہایت عمدگی اور خوبی کےساتھ ادا کیا ہے۔ سلاست بیان، طرز استدلال، استقصائے واقعات، تحقیق مسائل، تفصیل مطالب ہرچیز میں ان کے قلم میں اردو حکیمانہ مذہبی لٹریچر کی بہترین تقلید کی ہے۔ ہم اس کو اپنے معیار تصنیف کے مطابق سمجھتے ہیں۔سوانح نگار نے حصہ اول میں امام صاحب کے حالات و واقعات جمع کیے ہیں اور دوسرے میں ان کی تصنیفات و اجتہادات پر نقد و تقریظ لکھی ہے۔(ع۔م)
اس کتاب سیرۃ البخاری کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
سیرۃ البخاری
مصنف
مولانا عبدالسلام مبارکپوری
ترتیب وتخریج
ڈاکٹر عبدالعلیم عبدالعظیم بستوی
ناشر
نشریات لاہور
تبصرہ

Last edited: