• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شادی سے قبل زنا کیا اور شوہر کو شادی بعد معلوم ہوا (سوال)

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
معاملے کی نوعیت سنگین ہی ہے واقعتا ۔
میں اس حوالے سے یہی رائے دوں گا کہ براہ راست کسی عالم دین سے مل کر اس کے متعلق رہنمائی لی جائے ۔
کیونکہ :
عورت پر زنا کا الزام ہے ۔
مرد کس بنیاد پر الزام لگا رہا ہے ؟ یہ بھی اہم مسئلہ ہے ۔
اور یہ الزام قبل از نکاح زمانے سے متعلق ہے ۔
عورت نے اگر زنا کیا بھی ہو تو ممکن ہے توبہ کرلی ہو ۔
اگر یہ ثابت بھی ہوجائے کہ عورت نے شادی سے قبل زنا کیا ہے ، پھر توبہ کرلی(یعنی دوبارہ ایسا نہیں کیا) ، تو اس کا نکاح بالکل درست ہے ۔
اگر اس سے ہٹ کر کوئی صورت ہے ، تو پھر مسائل ذرا مختلف ہیں ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
سائل اس جواب سے ابھی مطمئن نہیں ہے۔
کیونکہ ہم سائل کے سوال سے ہی مطمئن نہیں ، کچھ مسائل بالمشافہ بیٹھ کر حل کرنے کے ہوتے ہیں ، جب سائل جواب دینے والے کو مطمئن کرے گا ، تو امید رکھی جاسکتی ہے کہ مجیب کے جواب سےبھی اطمینان ملے گا ۔
سوال کا کچھ حصہ سائل کی زبان بتائے گی ، کچھ حصہ اس کے چہرے کے تاثرات بتائیں گے ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,590
پوائنٹ
791
دراصل اس سوال کی نوعیت بہت حساس قسم کی تھی
سائل اس جواب سے ابھی مطمئن نہیں ہے۔
کیونکہ ہم سائل کے سوال سے ہی مطمئن نہیں ، کچھ مسائل بالمشافہ بیٹھ کر حل کرنے کے ہوتے ہیں ، جب سائل جواب دینے والے کو مطمئن کرے گا ، تو امید رکھی جاسکتی ہے کہ مجیب کے جواب سےبھی اطمینان ملے گا ۔
سوال کا کچھ حصہ سائل کی زبان بتائے گی ، کچھ حصہ اس کے چہرے کے تاثرات بتائیں گے ۔
اسی لئے میں براہ راست فتوی دینے کی بجائے اس موضوع پر علماء کا فتوی نقل کیا تھا ،
اس فتوی کا حساس ترین پہلو یہ ہے کہ موجودہ نکاح درست ، جائز ہے یا نہیں ،
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
شیخ صالح المنجد مندرجہ ذیل فتوی میں فرماتے ہیں کہ اگر نکاح عورت کے توبہ کرنے کے بعد ہوا تو جائز ہے، اور اگر نکاح عورت کے توبہ کرنے سے پہلے ہوا تو یہ نکاح جائز نہیں اور نکاح دوبارہ پڑھوایا جائے گا۔ لیکن اگر شوہر کو اس کا علم نہیں ہے اور اگر نکاح کا دوبارہ پڑھوائے جانے کا مطلب ہے کہ شوہر کو اس زنا کے متعلق بتانا پڑھے گا جس کے نتیجے میں ممکن ہے کہ مرد اس عورت کو چھوڑ دے گا یا اس کے لئے زندگی دشوار ہو جائے گی تو عورت کے لئے جائز ہے کہ وہ اسی پہلے نکاح کے ساتھ ہی شوہر کے ساتھ رہ سکتی ہے، یہ اکثر اہل علم کا قول ہے اور بعض حنبلی فقہاء کا بھی یہی موقف ہے۔
https://islamqa.info/en/199600
 
Top