• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شادی کا تحفہ۔ تفسیر السراج۔ پارہ:5

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَاٰتُوا النِّسَاۗءَ صَدُقٰتِہِنَّ نِحْلَۃٍ۝۰ۭ فَاِنْ طِبْنَ لَكُمْ عَنْ شَيْءٍ مِّنْہُ نَفْسًا فَكُلُوْہُ ہَنِيًْۗٔا مَّرِيًْۗٔا۝۴ وَلَا تُؤْتُوا السُّفَھَاۗءَ اَمْوَالَكُمُ الَّتِىْ جَعَلَ اللہُ لَكُمْ قِيٰمًا وَّارْزُقُوْھُمْ فِيْھَا وَاكْسُوْھُمْ وَقُوْلُوْا لَھُمْ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا۝۵
اور عورتوں کو ان کے مہر خوشی۱؎ سے ادا کرو۔پھراگر وہ دل کی خوشی سے کچھ چھوڑدیں تو تم اس کو لذت اورمزے سے کھاؤ۔(۴) اور اپنے مال جو اللہ نے تمہاری گزران ٹھہرائے ہیں بے وقوفوں کو نہ دو۔ ہاں اس میں سے انھیں کھلاؤ پہناؤ اور ان سے مناسب بات بولو۔(۵)
شادی کا تحفہ

۱؎ اسلام جس حسن سلوک کو میاں بیوی میں دیکھنا چاہتا ہے ، اس کا اندازہ رسم '' صداق'' سے ہوسکتا ہے ۔ یعنی عہد مؤدت وصداقت کی یادگار۔
مسلمان شوہر مجبور ہے کہ حسب توفیق عورت کو شادی کا تحفہ یعنی مہردے۔
 
Top