فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
فروری 24 اور 28 کے دوران شمال مشرقی شام کے ہمائم ائر فيلڈ سے روسی جنگی طيارے نے روزانہ 20 کے قريب پروازيں کيں اور مشرقی گھوٹا اور دمشق پر فضائ بمباری کی مہم جاری رکھی۔
امريکہ مشرقی گھوٹا کے مکينوں کے خلاف روس اور ايران کے تعاون سے اسد حکومت کی جاری فوجی بربريت کی شديد مذمت کرتا ہے۔ مشرقی گھوٹا ميں عام شہريوں اور طبی سہوليات کی فراہمی سے متعلق عمارات پر اسد حکومت کے حاميوں کی خونی مہم جوئ فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔
اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2401 جس کے تحت پورے شام ميں 30 دنوں کے ليے ہر قسم کی جارحيت کو روکنے کا مطالبہ کيا گيا تھا، روس کی جانب سے پہلے بار بار تاخيری حربے استعمال کيے گۓ اور اب اس قرارداد کی شقوں کو سرے سے ہی مسترد کر ديا گيا ہے اور انسداد دہشت گردی کے جھوٹے دعوے کی آڑ ميں بے گناہ شہريوں کو ہلاک کيا جا رہا ہے۔ سال 2016 ميں ايليپو ميں ہزاروں شہريوں کو ہلاک کرنے کے ليے روس اور شامی حکومت کی جانب سے جھوٹ اور بلاتفريق جارحيت کے استعمال کے يہی ہتھکنڈے استعمال کيے گۓ تھے۔
اسد حکومت کی جانب سے کيميائ ہتھياروں کا مسلسل استعمال مہذب دنيا کے ليے ہرگز قابل قبول نہيں ہے۔ اسد حکومت اور ماسکو اور تہران ميں موجود اس کے حمايتيوں پر لازم ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2401 کی پابندی کريں، مشرقی گھوٹا ميں تشدد کو روکيں اور چار لاکھ سے زائد معصوم شہريوں تک انسانی بنيادوں پر امداد کی فوری فراہمی کو يقينی بنائيں۔
اس ميں کوئ شک نہيں کہ شام کے سرحدوں سے دور عالمی برادری کو بے انتہا تشويش اور تحفظات ہيں اور امريکہ بھی اس ميں شامل ہے۔ تاہم مشرق وسطی کے بے شمار ممالک کے اسٹريجک اتحادی اور شراکت دار کی حيثيت سے مقامی حکومتوں اور متعلقہ حکام کی مرضی و منشاء، مساوی سياسی ذمہ داری کے ادراک اور کاوشوں کے بغير امريکہ فيصلے اور حل زبردستی مسلط کرنے کی پوزيشن ميں نہيں ہے۔

digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
https://www.instagram.com/doturdu/
https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/