• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شاگردں کو گمراہ کرنے پر استاذ کو عذاب۔ کیا یہ حدیث ہے؟

عاصم

رکن
شمولیت
اکتوبر 20، 2011
پیغامات
44
ری ایکشن اسکور
186
پوائنٹ
66
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
ایک جگہ یہ واقعہ بطور حدیث سننے میں آیا: ایک صحابی ،نبی کریم کے پاس پریشانی کی حالت میں اآءے اور عرض کی کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک بڑا میدان ہے جس میں دو طرف لوگو ں کی قطاریں رواں ہیں۔ داءیں طرف والے اطمینان کے سات اور باءیں والے انتہاءی پریشانی کی حالت میں سفر کر رہے ہین۔
نبی کریم نے اس کی تعبیر یہ کی میدان حشر کا ہے۔ داءیں طرف والے شاگرد ہیں اور باءیں طرف والے استاد ہیں جوااپنے شاگردوں کو گم راہ کرنے کے سبب عذاب میں ہیں۔
دریافت یہ کرنا ہے کہ کیا اس مفہوم کی کوءی حدیث موجود ہے؟
جزاکم اللہ خیرا
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
بہت تلاش کیا لیکن کہیں بھی یہ روایت پانے میں کامیاب نہ ہوسکا اگرسائل کے علم میں حوالہ بھی تو عنایت کرے شاید اسے ڈھونڈنے میں مدد مل سکے۔
 

عاصم

رکن
شمولیت
اکتوبر 20، 2011
پیغامات
44
ری ایکشن اسکور
186
پوائنٹ
66
بہت تلاش کیا لیکن کہیں بھی یہ روایت پانے میں کامیاب نہ ہوسکا اگرسائل کے علم میں حوالہ بھی تو عنایت کرے شاید اسے ڈھونڈنے میں مدد مل سکے۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
حوالہ میرے علم میں نہیں۔اسی لیے آپ سے تصدیق چاہی تھی۔جزاک اللہ خیرا۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
بھائی حوالہ کے بغیر تو اس طرح روایت تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے جبکہ اس کے عربی الفاظ بھی سوال میں نقل نہ کیے گئے ہیں۔ جتنے سرچ سافٹ ویئرز ہیں وہ عربی زبان میں ہیں۔بہترین سرچ رزلٹس کے لیے عربی عبارت کا ہونا لازم ہے۔ عموما ہم اردو عبارات کی عربی بنا کر سرچ کر لیتے ہیں لیکن اس کے نتائج یقینی نہیں ہوتے ہیں۔
جزاکم اللہ
 
Top