کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
شاہ سلمان ترکی پہنچ گئے، استقبال اور قیام سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں
روزنامہ پاکستان 12 اپریل 2016 (13:14)
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان اسلامی ملک ترکی پہنچ گئے جہاں ان کا شانداراستقبال کیا گیا، اپنے دورے کے دوران وہ انقرہ کے ہوٹل میں 450 مربع میٹر کمرہ میں قیام کریں گے جس کی بلٹ پروف کھڑکیاں اور بم پروف دیواریں ہیں۔ انقرہ ایئرپورٹ پر پروٹوکول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خود ترک صدر رجب طیب اردگان کی سربراہی میں وفد نے استقبال کیا جس سے اس دورے کی اہمیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے ۔
گلف نیوز کے مطابق صدر اردگان کی طرف سے خوش آمدید کہے جانے سے قبل ٹیلی ویژن پر نشر ہونیوالی فوٹیج میں سیاہ چشمہ لگائے سعودی فرمانروا کو سیڑھیوں کی بجائے ایسکیلیٹر کے ذریعے جہاز سے باہر آتے دیکھا گیا۔ جریدے ’حریت‘ کے حوالے سے گلف نیوز نے لکھا کہ سعودی فرمانروا کی انقرہ اور استنبول میں نقل و حمل کیلئے 500 مرسڈیز، بی ایم ڈبلیو اور آڈی کاروں کا بندوبست کر لیا گیا جبکہ شاہ سلمان کے ذاتی استعمال کی تمام چیزیں کارگو طیارے میں ترکی منتقل کی گئیں ۔
منگل کو ترک صدارتی محل میں دونوں ممالک کے سربراہان میں ملاقات متوقع ہے جس دوران شام کے مسئلے اور شدت پسندوں کیخلاف لڑائی پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترک حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد جمعرات اور جمعہ کو شاہ سلمان استنبول میں ہونیوالی اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، سعودی بادشاہ کیساتھ 300 افراد پر مشتمل وفد بھی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 2013ء میں مصر کے صدر محمد مرسی کی معزولی کیلئے سعودی عرب کے کردار کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچا تاہم اب دونوں ممالک نے قریبی تعلق قائم کر لیا، دونوں ممالک نے شام کی جنگ میں صدر بشارالاسد کے خلاف دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے تعاون کیا جبکہ فروری میں سعودی عرب داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے اپنے طیارے بھی ترکی بھیج چکا ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (Gulf Cooperation Council (GCC کے سربراہی اجلاس کی صدارت ترکی کرے گا اور یہ صدراردگان کیلئے اسلامی دنیا پر ترکی کا اثرورسوخ دکھانے کا نیا موقع ہے۔