ابو داؤد
رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 600
- ری ایکشن اسکور
- 189
- پوائنٹ
- 77
شخصی نگہداشت اور معاشرتی آداب
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
❐ اگر کبھی کسی اجتماعی مقام پر وضو کرنا پڑے تو لوگوں کے سامنے ناک جھاڑنے سے پرہیز کیا کرو اور کوشش کرو کہ اس انداز سے ناک صاف کرو کہ کسی مسلمان کو کراہت اور تکلیف نہ پہنچے۔
❐ ناک میں پانی چڑھانے میں ہمیشہ مبالغہ کیا کرو جیسے غسل کے دوران کرتے ہو، سوائے روزے کی حالت کے، یہ زیادہ اطہر ہے۔
❐ جرابوں کے ہمیشہ ۳ یا ۴ جوڑے رکھو اور کوشش کرو کہ صرف ایک دن ہی استعمال کرو۔
❐ جوتے زیادہ ٹائٹ نہ پہنو کہ ہوا کا گزر نہ ہو سکے، اور کوشش کرو کہ پاکستانی یا چائنیز کے بجائے کسی مغربی برانڈ کے جوتے پہنو، لنڈے سے سستی بھی مل جاتی ہیں۔
❐ روزانہ غسل کی کوشش کیا کرو اور بالکل ہی نہ ہوسکے تو ایک دن چھوڑ کر غسل ضرور کیا کرو۔ صاف ستھرے رہنے سے دوسرے مسلمانوں کو محبوب ہونے کے علاوہ خود اپنے خیالات بھی صاف رہیں گے۔
❐ ہر وقت خوشبو لگایا کریں، یہ نہیں کہ صرف گھر سے لگا کر نکلیں بلکہ جیب میں بھی خوشبو رکھا کریں تاکہ ہر وقت خوشبو سے مہکتے رہیں۔
❐ مسواک کا اہتمام لازم کریں۔ وضو کے علاوہ بھی آپ ایک چھوٹا مسواک جیب میں رکھ کر ہر وقت دانت صاف کر سکتے ہیں۔ سب سے ضروری صبح کے وقت برش کرنا ہے۔ اس سے آپ کا منہ دن بھر صاف رہتا ہے۔ اگر روزانہ نہیں تو ایک دن چھوڑ کر دانت برش ضرور کریں۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ برش مسواک کے قائم مقام ہے، اس کے بعد الگ سے مسواک کی ضرورت نہیں۔
❐ اپنی صحت، خوبصورتی، اور بالوں کا ہر طرح سے خیال رکھا کریں۔ قریب کوئی جم ہو تو وہاں جایا کریں یا پھر گھر پر ہی ورزش کا اہتمام کریں، یا کم از کم صبح یا شام کی واک ضرور کریں۔
❐ ایسے کاروباری آئیڈیاز میں داخل ہوں جس میں زیادہ آمدن ہو اور اپنی آمدنی بڑھانے کا موقع ضائع نہ کریں، تاکہ آپ خود کفیل ہونے کے ساتھ ساتھ دوسرے مسلمانوں کے بھی کام آسکیں نہ کہ خود دوسروں پر بوجھ بنیں۔
باقی پھر کبھی ان شاء اللہ۔
از قلم : مفتی اعظم حفظہ اللہ