• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شدید مصروفیت میں قرآن پڑھنا

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
*شدید مصروفیت میں قرآن پڑھنا*
==========================
*ایک صاحب ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﻧﺎﮔﺰﯾﺮ ﻣﺠﺒﻮﺭﯾﻮﮞ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﮯ ﺩﻭﺭ ﺳﮯ ﮔﺰﺭﺍ ﮐﮧ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﻮ ﺷﺪﯾﺪ ﻣﺼﺮﻭﻓﯿﺎﺕ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﻭﻗﺖ ﻧﮧ ﺩﮮ ﺳﮑﺎ. ﻣﺠﮭﮯ ﺑﮩﺖ ﺩُﮐﮫ ﺍﻭﺭ ﺍﻓﺴﻮﺱ ﺗﮭﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺩﻻﺳﮧ ﺩﮮ ﮐﺮ ﻣﻄﻤﺌﻦ ﮐﺮﺗﺎ ﮐﮧ ﻣﺼﺮﻭﻓﯿﺎﺕ ﺍﻭﺭ ﻣﺸﮑﻼﺕ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯽ ﻗﺮﺁﻥ ﺳﮯ ﻧﺎﻃﮧ ﺟﻮﮌ لوں گا۔ ﻭﻗﺖ ﯾﻮﻧﮩﯽ ﻣﺼﺮﻭﻓﯿﺖ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﮨﻮﺗﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺳﻮﺭہ ﻣﺰﻣﻞ ﮐﯽ ﯾﮧ ﺁﯾﺖ کسی اخبار میں سامنے ﺁ ﮔﺌﯽ۔*

" *ﻭَﺍﻟﻠَّﻪُ ﻳُﻘَﺪِّﺭُ ﺍﻟﻠَّﻴﻞَ ﻭَﺍﻟﻨَّﻬﺎﺭَ ﻋَﻠِﻢَ ﺃَﻥ ﻟَﻦ ﺗُﺤﺼﻮﻩُ ﻓَﺘﺎﺏَ ﻋَﻠَﻴﻜُﻢ ﻓَﺎﻗﺮَﺀﻭﺍ ﻣﺎ ﺗَﻴَﺴَّﺮَ ﻣِﻦَ ﺍﻟﻘُﺮﺁﻥِ ﻋَﻠِﻢَ ﺃَﻥ ﺳَﻴَﻜﻮﻥُ ﻣِﻨﻜُﻢ ﻣَﺮﺿﻰ ﻭَﺁﺧَﺮﻭﻥَ ﻳَﻀﺮِﺑﻮﻥَ ﻓِﻲ ﺍﻷَﺭﺽِ ﻳَﺒﺘَﻐﻮﻥَ ﻣِﻦ ﻓَﻀﻞِ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﻭَﺁﺧَﺮﻭﻥَ ﻳُﻘﺎﺗِﻠﻮﻥَ ﻓﻲ ﺳَﺒﻴﻞِ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﻓَﺎﻗﺮَﺀﻭﺍ ﻣﺎ ﺗَﻴَﺴَّﺮَ ﻣِﻨﻪُ*:

*ترجمہ: اللّٰہ ﮨﯽ ﺩﻥ ﺍﻭﺭ ﺭﺍﺕ ﮐﺎ ﺣﺴﺎﺏ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﺳﮯ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﺍﻭﻗﺎﺕ ﮐﺎ ﭨﮭﯿﮏ ﺳﮯ ﺷﻤﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮫ ﺳﮑﺘﮯ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺗﻢ ﭘﺮ ﻣﮩﺮﺑﺎﻧﯽ ﻓﺮﻣﺎﺋﯽ ﭘﺲ ﺟﺘﻨﺎ ﻗﺮﺁﻥ ﺗﻢ ﺁﺳﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﭘﮍﮪ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﻮ ﭘﮍھو۔ ﺍﺳﮯ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﻣﺮﯾﺾ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﺭﺯﻕ ﺍﻭﺭ اللّٰہ ﮐﮯ ﻓﻀﻞ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ اللّٰہ ﮐﯽ ﺭﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﺟﮩﺎﺩ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﮨﯿﮟ ۔ ﭘﺲ ﺟﺘﻨﺎ ﻗﺮﺁﻥ ﺑﺂﺳﺎﻧﯽ ﭘﮍﮬﺎ ﺟﺎﺳﮑﺘﺎ ہے ﭘﮍﮪ ﻟﯿﺎ ﮐﺮو۔* *(73:20)*

*کس قدر ﭘﯿﺎﺭ ﺑﮭﺮﯼ ﻧﺪﺍ ﮨﮯ میرے اللّٰہ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ۔ ﮐﮧ اے ﻣﯿﺮﮮ ﺑﻨﺪﮮ ﺗﺠﮭﮯ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ، روزی کی طلب(یعنی معیشت) ﺣﺘﯽ ﮐﮧ میری ﺭﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﺟﮩﺎﺩ کرنا بھی ﻗﺮﺁﻥ پڑھنے ﺳﮯ ﻧﮧ ﺭﻭﮐﮯ۔ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺗﮭﻮﮌﯼ سی محنت ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﻗﺒﻮﻝ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﮐﻤﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺗﺎﮨﯽ ﮐﻮ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮ ﺩیتا ہوں بس میری طرف متوجہ ہوجا۔*

*کتنا مہربان ہے میرا رب جس نے مجھے اتنی ﺳﮩﻮﻟﺖ دے رکھی ہے اگر میں پھر بھی قرآن کو نہیں پڑھتا تو صرف اپنا ہی نقصان کرتا ہوں۔ کیونکہ میں قرآن پڑھوں گا نہیں تو سمجھوں گا کیسے اور سمجھوں گا نہیں تو اس کے احکامات پر عمل کیسے کروں گا؟ یہ یاد رکھنا کہ قرآن کو اللہ نے ہم پر فرض کیا ہے۔*

*إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ*

*بے شک(اے پیغمبر) جس (اللّٰہ ) نے تم پر قرآن کو فرض کیا ہے*
*(28:85)*

*میری آپ سے درخواست ہے کہ قرآن کو اپنی ڈیلی روٹین میں شامل کریں اور روزانہ کم از کم ایک ر کوع تو ترجمہ کے ساتھ سمجھ کر لازمی پڑھیں۔ ورنہ جو لوگ قرآن نہیں پڑھتے وہ قرآن کا یہ فرمان بھی سن لیں!! جب قیامت کے دن نبی کریم ﷺ ان کی شکایت اللہ سے اس طرح فرمائیں گے۔*

*وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا*

*اور پیغمبرﷺ کہیں گے کہ اے میرے رب! بیشک میری امت نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا* *(25:30)*

*تو کوشش کریں کہ قرآن کو اپنی زندگی میں شامل رکھیں۔ ﺍﮔﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﻭ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺗﻮ اس آیۃ کو ﻧﮧ ﺑﮭﻮﻟﻨﺎ۔۔۔*

*ﻓَﺎﻗﺮَﺀﻭﺍ ﻣﺎ ﺗَﻴَﺴَّﺮَ ﻣِﻦَ ﺍﻟﻘُﺮﺁﻥ* ِ

*پس ﺟﺘﻨﺎ ﺁﺳﺎﻧﯽ ﺳﮯ ہوسکے اتنا قرآن ﭘﮍھ لیا کرو*۔

*اللّٰہ تعالیٰ ہم کو قرآن کریم پڑھنے اور سمجھنے والا بنا دے اور اس پر عمل کرنے والا اس کو دوسرے لوگوں تک پہنچانے والا بنا دے۔*
*آمین ثم آمین یا رب العالمین*

#قرآن
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ!
میرا خیال ہے کہ سورہ مزمل کی یہ آیت نماز تہجد کی ترغیب کیلئے ہیں، اہل علم اس پر روشنی ڈال سکتے ہیں۔
بہرحال تلاوت قرآن کو اپنا معمول بنانے کیلئے معاون ایک بہترین ایپ کسی نے ایک واٹس ایپ گروپ میں شیئر کی گئی تھی جو کہ مجھے بہت زیادہ پسند آئی، اللہ رب العزت یہ ایپ بنانے والوں کو دنیا اور آخرت میں جزائے خیر سے نوازے۔
آمین یا رب العالمین


واٹس ایپ میسج اور ایپ کا لنک درج ذیل ہے۔

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
کل ایک بھائی نے قرآن مجید کی ایک موبائل ایپ *"نختم Nakhtim"*
شیئر کی۔ یہ قرآن کے ساتھ ہر وقت تعلق رکھنے کی انتہائی شاندار ایپ ہے۔ انسٹال کرنے کے بعد جیسے اسکرین آن ہو گی۔اسکرین پر قرآن کی آیت موجود ہوگی۔جتنی بار اسکرین آف ہونے کے بعد آن ہوگی۔
نئی آیت تلاوت کے لیے اسکرین پر ہوگی۔ آیت بعد میں پڑھنے کا آپشن بھی موجود ہے۔کینسل کا آپشن بھی ہے۔ میں نے آج یہ عہد کیا تھا کہ آیت پڑھے بغیر کوئی اور ایپ، واٹس اپ وغیرہ استعمال نہیں کروں گا۔ میں یہ جان کر حیران ہوا کہ میں اتنا زیادہ موبائل سے منسلک ہوں کہ اتنی بار ایک دن میں موبائل استعمال کیا کہ ایک ایک آیت کے ذریعے تقریباً ڈیڑھ پارہ تلاوت کر لیا۔ ایک آیت کو پڑھنے کے بعد مزید آیات پڑھنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ فرصت ملنے پر اس کا بھی فائدہ اٹھایا۔ اس انداز سے الحمدللہ پہلے تین پارے اللہ کی توفیق سے تلاوت کرلیے۔ یہ وقت پہلے ضائع ہو جاتا تھا۔ آیت کے ترجمے اور آڈیو کا آپشن بھی ہے۔ ساتھ ہی یومیہ،ہفتہ وار اور ماہوار تلاوت کیے گئے قرآن کا ریکارڈ بھی پتہ چلتا ہے۔ کہ کتنی آیاتِ اور کتنے حروف تلاوت کیے ہیں۔ جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حرف کو تلاوت کرنے پر 10 نیکیوں کا ثواب بتایا ہے۔
لہٰذا میرا سب احباب کو مشورہ ہے کہ اپنے فرصت کے لمحات کو تلاوتِ قرآن کے ذریعے قیمتی بنائیں اور دیگر اپنے رابطے والوں سے بھی اس میسج کو شیئر کریں
*منقول*

*ایپ کا لنک*

 
Top