• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شرک کیوں سب سے بڑا گناہ ہے؟

شمولیت
نومبر 04، 2012
پیغامات
82
ری ایکشن اسکور
351
پوائنٹ
36
مندرجہ ذیل امور کی وجہ سے شرک سب سے بڑا گناہ ہے۔
1)الہی صفات وحصائص میں مخلوق کو حالق کے مشابہ قرار دینا اس لئےکہ خالق کےساتھ کسی مخلوق کوشریک کرنے کا صاف مطلب ہے مخلوق کوخالق کے برابر قرار دینا یہ سب سے بڑا ظلم ہے –ارشاد بانی ہے،:ان الشرک لظلم عظیم )شرک توبڑا (بھاری )ظلم ہے )
ظلم کہتے ہیں ،وضع الشئ فی غیر محلہ (کسی چییز کواس کے اصل مقام ومحل سے ہٹا کر دوسری جگہ پررکھنا)۔لہزا جس نے اللہ مس عبادت کی بے شک اس نے عبادت کو اپنی اصل جگہ سے ہٹا کر غیر مخل میں استعمال کیا او رایک غیر مستحق کی طرف پھیر دیا او ریہ سب سے بڑا ظلم ہے ۔
2)اللہ تعا لی نے صاف طور پر فرما دیا ہے کہ شرک کے بعد جو تو بہ نہیں کر ے گا اس کی مغفرت نہیں ہوگی ،ارشاد بانی ہے :(ان اللہ لا یغفر ان یشرک بہ ویغفر ما دون ذلک لمن یشاء)النساء 48
3)اللہ تعالی نے اس کی بھی خبر دی ہے کہ اس نے کشرک پر جنت حرام کردی ہےاور یہ کہ کشرک ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جہنم میں پڑا رہے گا۔اللہ تعالی فرماتے ہیں :(انہ من یشرک باللہ فقد حرم اللہ لیہ الجنۃ وما واہ النار وماللظالمین من انصار )المائدہ :72جو شخص اللہ کے ساتھ شرک کرے گا اللہ اس پر جنت کو حرام کر دے گا،اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے اور ظالوں کا کو ئی مددگار نہیں )
4)شر ک انسان کے تمام گزشتہ اعمال کو ختم کردیتاہے ۔اللہ تعا لی کاارشاد ہے ،(لو اشرکو ا لحبط عنہم ما کانوا یعملون )الانعام :88
5)مشر ک کاخو ن ومال حلال ہے :اشاد باری ہے (فاقتلوا المشرکین حیث وجدتموہم وخذوہم واحصروہم واقعدو ا لہم کل مرصد )التو بہ :5 مشرکو ں کو جہاں پاؤ قتل کردو او رپکڑلو اور ہر گھات کی جگہ پر ان کی تاک میں بیٹھے رہو )
6)شرک سب سے بڑا ہے رسول اللہ (ﷺ) قال :الاشراک باللہ وعقوق الوالدین ، ۔۔۔ نبی ﷺ نے فرمایا ،اللہ تعالی کے ساتھ شرک او روالدین کی نافرمانی ) البخاری اشہادات (2511)مسلم الایمان (87)
 
Top