عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے ۔قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے۔ شرک اتنا بڑا گناہ ہے کہ اللہ تعالی انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک انسانی عقل پر پردہ ڈال دیتا ہےاور انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آنا شروع ہو جاتی ہے ۔پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو شرک کے مفہوم کونہیں سمجھتے،اورشرک کرنے کےباوجود کہتے ہیں کہ وہ شرک نہیں کر رہے ۔ ان کے نزدیک شرک صرف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جیساکوئی اور رب بنالیا جائے او راس کی عبادت کی جائے ۔اصل میں وہ شرک کی حقیقت سےناواقف ہیں اسی لیے تو وہ کہتے ہیں انہوں نے کونسا کو ئی اور رب بنایا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب اسی موضوع پر ایک اہم کتاب ہے جس میں فاضل مصنف نے قرآن وسنت کی روشنی میں شرک کی حقیقت اور اس کے نقصانات پر آسان فہم تفصیلی بحث کی ہے او رشرک کے تمام پہلوؤں پر تفصیل روشنی ڈالی ہے۔ کتاب دوحصوں میں مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں شرک کی حقیقت اور دوسرے میں شرک کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا ہے، اور بتایا گیاہےکہ جن کو اللہ کے سو ا ما فوق الاسباب پکار ا جاتاہے، وہ نہ تو سفارش کرسکیں گے اورنہ ہی کسی کی فریاد سن سکیں گے ۔ یہ کتاب شرک کےموضوع پر ایک لاجواب تحفہ ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہوہ اس کتاب کا مطالعہ کرنے والوں کے مشرکانہ عقائد کی اصلاح کر کے انہیں موحد بنائے۔ (آمین)(م۔ا)
Last edited: