• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شفاعت کیونکر

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
يٰبَنِىْٓ اِسْرَاۗءِيْلَ اذْكُرُوْا نِعْمَتِىَ الَّتِىْٓ اَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَاَنِّىْ فَضَّلْتُكُمْ عَلَي الْعٰلَمِيْنَ۝۴۷ وَاتَّقُوْا يَوْمًا لَّا تَجْزِىْ نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَيْئًا وَلَا يُقْبَلُ مِنْہَا شَفَاعَۃٌ وَّلَا يُؤْخَذُ مِنْہَا عَدْلٌ وَّلَا ھُمْ يُنْصَرُوْنَ۝۴۸
اے بنی اسرائیل میرے اس فضل (احسان) کویاد کرو جو میں نے تم پر کیا اور یہ کہ سارے جہان کے لوگوں پر میں نے تمھیں بزرگی بخشی۔(۴۷) اور اس دن سے ڈرو جس میں کوئی (نافرمان منکر) کسی دوسرے مجرم(منکر) کے کچھ بھی کام نہ آئے گا اور نہ اس کی طرف سے شفاعت (سفارش) قبول ہوگی اور نہ اس کے بدلے میں کچھ لیاجائے گا اور نہ ان کو مدد پہنچے گی۔۱ ؎ (۴۸)
۱؎ ان آیات میں دوبارہ بنی اسرائیل کو مخاطب کیاہے تاکہ ان پر وہ تمام انعام جو کیے گیے ہیں، گنائے جائیں اور انھیں دین حنیف کی طرف مائل کیاجائے ۔

اولاً یہ فرمایا کہ تمھیں ہم نے اپنے تمام معاصرین پرمادی وروحانی فضیلت دی۔

ثانیاً ان کو ان کے موجودہ مزعومات سے باز رہنے کی تلقین فرمائی کہ تم یہ نہ سمجھو کہ تمھارے احباء وعلماء، تمہارے اولیاء وشہداء تمھیں مکافات عمل کے ہمہ گیر قانون کی گرفت سے بچالیں گے ۔ اس قسم کی سفارش جو ذاتی عمل سے معر ّا ہو،، قطعاً سود مند نہیں ہے۔ قرآن حکیم نے عام طورپر شفاعت کی نفی کی ہے اور کہیں کہیں اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَہُ الرَّحْمٰنُ کہہ کر ایک نوع کے لوگوں کومستثنیٰ قرار دیا ہے ۔ جس کا صاف اور واضح مطلب یہ ہے کہ سفارش کا وہ مفہوم جو یہ لوگ سمجھے ہوئے تھے بالکل غیر موزوں ہے ۔ یعنی شریعت کی مخالفت کے باوجود شفاعت پر بھروسہ۔ یہ محض فریب نفس ہے جس میں یہ لوگ مبتلا تھے، اس لیے قرآن حکیم نے اس عقیدے کی پرزور تردید کی اور انھیں عمل پر آمادہ کیا۔
حل لغات

{عَدْلٌ} معاوضہ، بدل،قسمت۔
 
Top