جواب دینے کے لیے شکریہ
کچھ مزید چیزوں کی بھی وضاحت کر دیں
جو لنک آپ نے عنایت کیا ہے، اس میں امام زھبی کے تذکرہ حفاظ کے حوالے سے لکھا ہے
"الحسكاني القاضى المحدث أبو القاسم عبيد الله بن عبد الله بن احمد بن محمد بن احمد بن محمد بن حسكان القرشى العامري النيسابوري الحنفي الحاكم ويعرف بابن الحذاء الحافظ شيخ متقن ذو عناية تامة بعلم الحديث"
یعنی یہ محدث تھے ، اور متقن کا درجہ ہے، علم حدیث سے آگاہ تھے،
مگر آپ نے فرمایا کہ یہ شیعہ تھے، جبکہ یہاں پر ہے کہ یہ حنفی تھے
"النيسابوري الحنفي الحاكم"
تو پہلی چیز تو یہ واضح کر دیں کہ جو شیعہ آپ کہہ رہے تھے، اس سے مراد کیا ہے؟
دوئم، لنک میں یہ بھی آتا ہے کہ
"الكتاب ثابت للمؤلِّف فيما يظهر ، ولا يضرنا أنه لم يرو إلا من طريق الروافض ، فالهدف ليس الاحتجاج بما فيه ، بل نسبته إلى من ألَّفه والنظر في أسانيده من بعده ، و يكفي في نسبة الكتاب إليه"
اس کا کیا مطلب ہے؟
سوئم، اگر ان کی کتاب میں کوئی روایت ثقہ راویوں کے ساتھ آ جائے، تو اس کا کیا درجہ ہو گا؟
شکریہ