• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

( شکریہ خادم الحرمین الشریفین )

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
13077085_224383781275673_3725277133864533434_n.jpg


13165892_224383817942336_6527950155279759816_n.jpg


( شکریہ خادم الحرمین الشریفین )

سعودی حکومت کی پالیسیوں سے کسی کو ہزار اختلاف ہوسکتا ہے مگر جس طرح یہ لوگ حرمین شریفین کی خدمت کرتے ہیں وه جذبہ قابل تعریف ہی نہیں قابل رشک اور قابل تقلید بهی ہے ، دیگر اسلامی ممالک میں بهی تو وزارتِ اوقاف ہوتی ہے مگر نظر قبروں ، درباروں اور مزاروں کے چندوں پر ہوتی ہے ، کہ مجاوروں سے اپنا حصہ وصول کیا اللہ اللہ خیر صلے ، جب کہ سعودی عرب کا ہر بادشاہ ضروری اور سعادت سمجهتا ہے کہ اپنے دور میں حرمین شریفین میں کچھ نہ کچھ توسیعی کام ہو ، تازه ترین مثال یہ ہے کہ خانہ کعبہ کے مطاف میں دنیا کی سب سے بڑی چهتری نصب کرنے کا کام شروع کیا جاچکا ہے تاکہ طواف کرنے والے دوران طواف نہ صرف عرب کی جهلساتی دھوپ کی تمازت سے محفوظ رہیں گے بلکہ 600 ٹن وزنی یہ چهتری حرم شریف کے ائیرکنڈیشن کولنگ کو بهی محفوظ کرے گی یوں طواف اور دیگر عبادات بجا لانے والوں کے لیے ٹھنڈی چھاؤں جیسا احساس ہوگا ، اس چهتری کو جس کمپنی اور ماہرین کی جس ٹیم نے ڈیزائن کیا ہے سعودی حکومت نے انہیں ایک معاہدے کے تحت پابند کیا ہے کہ یہ ڈیزائن صرف خانہ کعبہ کے لیے خاص ہوگا ،کمپنی یہ ڈیزائن کے اور کے لئے نہیں بنائے گی یوں اس پروجیکٹ پر اربوں ریال لگیں گے مگر ایک تاریخی کام ہوگا ، جب کہ اس سے پہلے مسجد نبوی شریف میں چھتریاں نصب کی جاچکی ہیں .

فردوس جمال
 
Top