عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
توبہ توفیقات الہی میں سے ایک حسین تحفہ اور مغفرت ،انعامات الہی کاایک بہترین ثمر ہے۔انسان اپنےنفس امارہ کے ہاتھوں اور ماحول کی پراگندگی میں ملوث ہو کر بداعمالیوں کاشکار ہوجاتاہے۔بعض اوقات اسلامی تعلیمات سے بےخبری اورمشرکانہ رسوم ورواجات سے وہ اپنےاعمال کو روشن کرنےکی بجائے سیاہ کرتارہتاہے۔برصغیرکےمسلمانوں کاتو بالخصوص یہ المیہ ہےکہ انہوں نےہندوانہ اورمتصوفانہ اثرات کےتحت دین اسلام کےمقابلےمیں ایک مشرکانہ ثقافت کو اپنارکھاہے۔یہ طرزعمل آخرت میں رسوائی کا مستوجب بن سکتاہے۔ پیش نظر کتاب میں بشیراحمدلودھی صاحب نے دوسری جنگ عظیم کےبعد احوال عالم میں پیداہونےوالے مشرکانہ رسوم ورواجات اور ہندوانہ شعارکی نفی اور ابطال کیاہے۔یہ کتاب انفرادی اور اجتماعی توبہ کےایک ایسے راستےکو واضح کرتی ہے جوکتاب وسنت کا واضح تقاضہ اور امت مسلمہ کے موجودہ فساد کو امن میں بدلنے کا واحد راستہ ہے۔مصنف نے بحر وبر کےاس موجودہ فسادانگیز ماحول میں شکر گزار اور ناشکر ےبندوں کےکردارکو بھی واضح کیاہے۔امیدہےیہ کوشش عامۃ المسلمین کے لیےمفیدثابت ہوگی۔(ع۔ح)
Last edited: