• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شکوہ

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
دے مجھ کو شکایت کی اجازت کہ ستمگر

میں کا فی عرصہ سے فورم پر موجود ہوں ۔ بعض ممران کی طرف سے مسلسل امام ابو حنیفہ اور فقہ حنفیہ پر طعن و تشنیع ہو تی رہی ۔ میرا انداز رہا کہ علمی انداز میں گفتگو کرتا رہوں ۔ میں نے انتظامیہ سے بھی کئی بار شکایت کی ۔ لیکن نتبجہ کچھ خواطر خواہ نہ نکلا ۔ حنفی فقہ کو غلیظ کہنے والی پوسٹ ابھی بھی اس فورم کی زینت بنی ہوئی ہے اور اس فورم کی علمی حیثیت اجاگر کر رہی ہے ۔
میں بار بار کہتا رہا کہ اسلاف سے علمی و اجتھادی اختلاف ہونا الگ بات ہے لیکن ان پر سب و شتم کرنا اور بات ہے ۔ میں نے انتظامیہ کو اپنے طور کبھی کوئی ایکشن لیتے نہ دیکھا اگر کبھی کوئی ایکشن لیا تو جب اہل حدیث مسلک پر ضرب پڑی ۔
تھریڈ مقفل بھی ہوئے تو نفرت اگلتی تحریریں اپنی چگہ پر فورم کو چار چاند لگاتی رہیں ۔ آخر کار مجبور ہو کر میں اپنی شکایت اوپن پر لا رہا ہوں آخر کب تک فریق مخالف پر سب و شتم کی پوسٹس اس فورم کی زینت بنی رہیں گي اور آحر کب تک شرانگیز بلاگ کی ترویج کا آپ حصرات ٹھیکا اٹھاتے رہیں گے

آخر میں میری انتظامیہ سے گذراش ہے جن جن تھریڈ پر میں ہوں مجھے وہاں سے ہٹا دیا جائے ۔ اکابر کو سب و شتم کرنے وانے اور مخالفین پر کیچڑ اچھالنے وانے بلاگ کی ترویج کے لئیے آپ اپنے کندھے استعمال ہونیں دیں گے کیوں کہ ان بلاگ کے نظریات آپ کے مسلکی نظریات ہیں
خدارا ، امت میں اتفاق نہیں کرسکتے تو انتشار بھی مت پھلائیں جو اس فورم کے ذریعے امت میں انتشار پھیلا رہے ہیں وہ تو ذمہ دار ہیں لیکن کل اللہ کے سامنے انتظامیہ بھی ذمہ دار ہوگي ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
محترم،
ہر بات کے کئی پہلو ہوتے ہیں۔ بعض لوگ ایک پہلو دیکھتے ہیں اور اسے فوری تنقید کا نشانہ بنا لیتے ہیں ۔ اور بعض اسی کو دوسرے پہلو سے دیکھتے ہوئے اصلاح کا کوئی پہلو تلاش کر لیتے ہیں۔
ہمیں معلوم ہے آپ کا اشارہ کن کی جانب ہے اور ببانگ دہل یہ اعلان بھی کرتے ہیں کہ کم سے کم مجھے، انس نضر صاحب، ابوالحسن علوی صاحب اور باذوق صاحب کو ان ممبر سے اس موضوع پر شدید اختلاف ہے۔ اور اس کا اظہار جا بجا ہم کرتے بھی رہتے ہیں۔ ابھی گزشتہ دنوں کے ہی کسی تھریڈ میں ممبر کی جانب سے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو امام ماننے سے انکار کیا گیا تھا اور اس کے فوری بعد انس نضر صاحب نے اپنی پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ امام اہل سنت والجماعت ہیں۔

دنیا بھر میں یہ اصول تسلیم کیا جاتا ہے کہ مثلاً رسائل و جرائد میں ادارہ فقط یہ کہہ کر ہمارا مضمون نگار کی رائے سے اتفاق ضروری نہیں، بری الذمہ ہو جاتا ہے اور کسی غلط بات کی نسبت کی تمام تر ذمہ داری مضمون نگار پر ہوتی ہے۔ ہماری رائے میں یہی اصول فورم پر بھی لاگو کیا جا سکتا ہے اور جبکہ یہ بات طے ہے کہ ہم یہاں کسی کے نظریات کو زبردستی دبانے نہیں بیٹھے ہیں، بلکہ ان کی اصلاح کرنے کے لئے موجود ہیں۔ آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ اسی فورم پر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا انکار بھی موجود ہے، کیونکہ وہ بھی ایک نظریہ ہے۔ ہم اسے لاکھ غلط سمجھیں، لیکن اسے فورم سے ڈیلیٹ کر دینا مسئلے کا حل نہیں، بلکہ اس کا مناسب جواب دینا، دلائل سے اس کی تردید کرنا، اور غلط نظرئے کے داعی کی اصلاح کرنا پیش نظر ہونا چاہئے اور یہی اس کا بہترین جواب ہے جو اگر اس مخصوص شخص کی اصلاح نہ بھی کر سکے تو سرچ کے ذریعے اس بحث تک پہنچنے والے اکثر غیر متعصب احباب کی اصلاح میں ضرور کام آ سکے گا۔

آخر میں آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ اس فورم پر اگر کوئی ایک ممبر جس کی سب سے زیادہ پوسٹس موڈریٹ یا ڈیلیٹ ہوئی ہیں، موجود ہے تو وہ وہی صاحب ہیں ، جن کی آپ شکایت کر رہے ہیں۔ لیکن لوگوں تک یہ بات اس لئے نہیں پہنچ پاتی کہ وہ ممبر خود اپنے خلاف لئے جانے والے ایکشن کی شکایت نہیں کرتے، زیادہ سے زیادہ ذاتی پیغام پر شکایت رجسٹر کرواتے رہتے ہیں۔ حنفی فقہ کے تعلق سے ہم کچھ نہیں کہتے، لیکن امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر سب و شتم کرنے والوں سے ہمارا کوئی مسلکی اتحاد نہیں نا ہم اس نظرئے کے قائل ہی ہیں کہ ان کو اس معاملے میں مسلکی بنیادوں پر سپورٹ کریں۔

جس بلاگ کا آپ حوالہ دے رہے ہیں، ان تحریروں کو یہاں فورم پر پیش کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی جس کی ہم نے سختی سے مخالفت کی اور اس کے بعد ہی وہ تحریریں بلاگ پر پیش ہونا شروع ہوئیں۔ ہم اب فورم پر موجود ہر لنک کی ہر تحریر کی کیسے ذمہ داری لے سکتے ہیں؟ یہاں تو اسلامی محفل نامی فورم کے لنکس بھی ہیں، دیوبندیوں کے اہل حق فورم کے بھی، حتیٰ کہ منکرین حدیث کی ویڈیو سائٹ کے بھی لنکس ہیں۔

دراصل بات یہ ہے کہ ہم نے فورم کی شروعات ہی سے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہر ممکن حد تک کسی ممبر کی پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنے سے بچنا ہے تاکہ ہر شخص کو اپنی بات کہنے کی حد تک آزادی ہو، اگر وہ بات غلط ہوئی تو ہر ممکن حد تک اس کی تردید کی جانی چاہئے۔ ہاں ، یہ ضرور ہے کہ ہم غیر اخلاقی الفاظ کی اجازت نہیں دیتے یہ واحد معاملہ ہے جس میں سختی برتنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ بات یہ ہے کہ ہر شخص کو انتظامیہ پر تنقید آسان لگتی ہے۔ ورنہ آپ دیکھ سکتے ہیں اسی فورم پر اہلحدیث کیلئے کافر ساز فیکٹری جیسے الفاظ بھی موجود ہیں۔ امام ابن تیمیہ پر جمشید و ندوی صاحب کی سخت تنقید والا دھاگا ایک عرصے سے جاری ہے، ہم نے کبھی ان کی پوسٹس کو موڈریٹ نہیں کیا۔

یہ سب باتیں اپنی جگہ پر ، لیکن پھر بھی ہم اپنی جانب سے ان ممبر کو بھی وارن کر دیتے ہیں کہ آئندہ ایسے الفاظ کے استعمال سے گریز کریں۔
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
وعلیکم السلام
آپ کی وضاحتوں میں مجھے مزید الجھن میں ڈال دیا ہے ۔ اور اب میں انتظامیہ سے چند گذراشات نقل کروں گا اور ان شاء اللہ اس شکوہ والی تھریڈ میں اور کوئی پوسٹ نہیں کروں گا ۔ بس ٹھنڈے دل سے میری کچھ باتیں سن لیں ۔
محترم شاکر صاحب آپ نے کہا
حنفی فقہ کے تعلق سے ہم کچھ نہیں کہتے، لیکن امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر سب و شتم کرنے والوں سے ہمارا کوئی مسلکی اتحاد نہیں نا ہم اس نظرئے کے قائل ہی ہیں کہ ان کو اس معاملے میں مسلکی بنیادوں پر سپورٹ کریں۔
۔
اس کا مطلب صاف یہ نکلتا ہے ۔کہ فقہ حنفی کو غلیظ فقہ کہنے والی پوسٹ سے آپ متفق ہیں ۔ کیوں کہ آپ نے وضاحت کی ہے کہ حنفی فقہ کے تعلق سے ہم کچھ نہیں کہتے،
جن پوسٹس میں امام ابو حنیقہ کو کذاب کہا گيا اور سب و شتم کیا گيا ، آپ نے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا لیکن فقہ حنقی کے حوالہ سے توجہ دلانے کے باوجود آپ کا کچھ نہ کہنا اور اظہار لا تعلقی نہ کرنا اس بات کا آئینہ دار ہے کہ آپ اس پوسٹ سے متفق ہیں کہ حنقی فقہ غلیظ ہے
مذید یہ کہ یہ پوسٹ غیر اخلاقی بھی نہیں کیوں کہ آپ نے کہا کہ
ہاں ، یہ ضرور ہے کہ ہم غیر اخلاقی الفاظ کی اجازت نہیں دیتے یہ واحد معاملہ ہے جس میں سختی برتنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
شاکر صاحب ، فقہ حنفی کے خلاف کئی پوسٹس ہیں ۔ لیکن جہاں جہاں علمی انداز میں ہیں میں اپنے ٹآئم کو مد نظر رکھتے ہوئے ان میں سے بعض میں میں نے علمی انداز میں جواب دیا ، جیسے تبلیغی جماعت کے متعلق تھریڈ ، احادیث صحیحہ اور مقلدین ابی حنیقہ اور دوسری بہت سی ۔ حنفی فقہ کے خلاف آپ باکل لکھیں لیکن علمی انداذ میں ۔ لیکن اس کو غلیظ کہنا کوئی علمی انداذ نہیں بس اخلاق سے گری ہوئی پوسٹ ہے ۔ اور صاحب تحریر کی دماغی حیثیت کی عکاس ہے
آخری بات ، اگر آپ امام ابو حنیفہ کو سب و شتم کرنے سے متفق نہیں ، لیکن آذادی ارئے کی بنیاد پر اس کو ڈیلیلٹ بھی نہیں کرتے تو کل کوئی شیعہ آکر معاذ اللہ صحابہ کرام کو گالی دی کر چلا جائے گا ، آپ آذادی رائے کا بھرم رکھیے گا ، کوئی یہودی آکر خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی کر کے چلا جائے آپ پوسٹ ڈیلیٹ نہ کیجیئے گا بس آذادی رائے کے اصول کو سینے سے لگا کر رکھیئے گا
اگر کوئی ایسے گستاخ افراد کو سمجھاتا ہے تو اوپن جگہ نہیں بلکہ اکیلے میں ۔
اس تھریڈ میں میری یہ آخری پوسٹ ہے ، لیکن شاہد نذیر کو اگر ان ہی کی زبان میں جواب دیا گيا تو اگر میری پوسٹ ڈیلیٹ ہوئی؛ تو مخالف کی بھی ہونی چاہئیے
 

آصف نور

مبتدی
شمولیت
جولائی 20، 2012
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
0
محرم شاکر صاحب
ہمارا اعتراض لفظ اختلاف پر نہیں بلکہ مضامین کی ھیڈنگ اور مضامیں میں غلاظت اور خباثت پر مبنی الفاظ اور اکابرین امت پر سب وشتم پر ہے۔
فروعی اختلاف ہمارے نزدیک باعث رحمت ہے یہ اختلاف زمانے سے ہے اور رہے گا، لیکن اگر کسی بھی اختلاف پر بات شائستہ اور مہذب انداز میں جاری رہے تو اس سے ہر کوئی استفادہ حاصل کرسکتا ہے۔ لیکن اگر اس میں اکابرین پر سب و شتم شروع ہوجائے تو نتیجہ لڑائی، فساد امت میں ایک بڑی تفریق بن کر کھڑا ہوجاتا ہے۔
براہ مہربانی فورم پر اپنا کنٹرول رکھیں بصورت دیگر اپنی واضح پالیسی بتادیں جو اگردل میں الگ سے چھپائے رکھی ہو،
 

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
تو کل کوئی شیعہ آکر معاذ اللہ صحابہ کرام کو گالی دی کر چلا جائے گا ، آپ آذادی رائے کا بھرم رکھیے گا ، کوئی یہودی آکر خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی کر کے چلا جائے آپ پوسٹ ڈیلیٹ نہ کیجیئے گا بس آذادی رائے کے اصول کو سینے سے لگا کر رکھیئے گا
امام ابو حنیقہ کو گالی دینا کیا صحابہ کرام کو گالی دینا اور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی کرنا کیا دونوں برابر ہیں؟
شیعہ اور یہودی کو مسلمانو سے ملانا کیا یہ صحیح ہے ؟

اگر کسی نے حنفی فقہ پر کچھ بولا ہے تو کیا آپ اسکو شیعہ اور یہودی سے ملادینگے؟
اور ابو حنیفہ پر انلگی اٹھے تو آپ انکو صحابہ کرام اور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و سلم کے برابر لا کھڑا کرینگے؟
 

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
براہ مہربانی فورم پر اپنا کنٹرول رکھیں بصورت دیگر اپنی واضح پالیسی بتادیں جو اگردل میں الگ سے چھپائے رکھی ہو،
الحمد لله فورم اپنے پورے کنٹرول میں ہے اور فورم کی پالیسی بھی واضح ہے
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
اکابرین پر سب و شتم کرنا (نا کہ ان پر جرح و تنقید) ، ہمارے فورم کے قوانین کے مطابق ناقابل برداشت ہے۔ تلمیذ صاحب اور آصف نور صاحب سے گزارش ہے کہ ان تمام پوسٹس کے لنک بھیج دیجئے جن میں ائمہ کرام رحمہم اللہ یا دیگر اکابرین کو گالیاں دی گئی ہوں۔ انتظامیہ کی جانب سے میں اس بات کی ذمہ داری لیتا ہوں کہ ممکن ہوا تو پوسٹ ڈیلیٹ کی جائے گی، ورنہ ان گالیوں کو ضرور موڈریٹ کر دیا جائے گا۔
آئندہ بھی کوئی ایسی پوسٹ موجود پائیں تو ہر پوسٹ کے ساتھ ایک رپورٹ کا بٹن ہے، اسے دبا کر اپنے تبصرے کے ساتھ ہمیں روانہ کر دیا کریں۔ ہمارے لئے ہر پوسٹ کے ہر لفظ پر نظر رکھنا ممکن نہیں ہوتا۔ آپ مدد کیجئے، گالیوں کو موڈریٹ کرنا ہماری ذمہ داری رہی۔
 

ندیم محمدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 29، 2011
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,279
پوائنٹ
140
محرم شاکر صاحب
ہمارا اعتراض لفظ اختلاف پر نہیں بلکہ مضامین کی ھیڈنگ اور مضامیں میں غلاظت اور خباثت پر مبنی الفاظ اور اکابرین امت پر سب وشتم پر ہے۔
فروعی اختلاف ہمارے نزدیک باعث رحمت ہے یہ اختلاف زمانے سے ہے اور رہے گا، لیکن اگر کسی بھی اختلاف پر بات شائستہ اور مہذب انداز میں جاری رہے تو اس سے ہر کوئی استفادہ حاصل کرسکتا ہے۔ لیکن اگر اس میں اکابرین پر سب و شتم شروع ہوجائے تو نتیجہ لڑائی، فساد امت میں ایک بڑی تفریق بن کر کھڑا ہوجاتا ہے۔
براہ مہربانی فورم پر اپنا کنٹرول رکھیں بصورت دیگر اپنی واضح پالیسی بتادیں جو اگردل میں الگ سے چھپائے رکھی ہو،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم بھائی آصف نور صاحب اور بھائی تلمیذ آپ نے جس بات کی طرف فورم انتظامیہ کو توجہ دلائی ہے میں اس بات اور موقف پر آپ کی تائید کرتا ہوں اور میں بھی انتظامیہ سے گذارش کروں گا اس قسم کی پوسٹ کو ضرور موڈیریٹ کیا جائے۔اور فورم کے تمام ممبرا ن سے بھی یہی گذارش ہے کہ گالی گلوچ ،طعن و تشنیع اور بحث برائے بحث کی بجائے شائستہ الفاظ،دلائل اور حوالوں سے مزین بحث برائے اصلاح والا رویہ اپنا کر کر اپنا اور ہم سب کا بھلا کریں۔
اللہ ہمیں صحیح راستے پر چلنے کی توفیق دے۔آمین
آخر میں آصف بھائی آپ سے ایک استدعا کہ جس حدیث کی بنیاد پر آپ نے ہائی لائیٹ کیے ہوئے وہ الفاظ لکھیں ہیں وہ حدیث موضوع ہے۔حوالے کے لیے
الموضوعات الکبرٰی از ملا علی قاری رحمہ اللہ ص 51 اور مزید تفصیل کے لیے سلسلہ الاحادیث الضعیفۃ والموضوعۃ ج 1 ص 76 اور 77 کا مطالعہ کر لیں۔
اور ویسے بھی یہ اللہ کے فرمان کے صریح مخالف بات ہے۔
سورہ ال عمران 103
" اللہ کی رسی(قرآن وسنت) کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تفرقہ نہ کرو۔"
اللہ ہمیں اتحاد اتفاق کی دولت سے مالا مال فرمائے۔
 
Top